صدر مملکت کا جعفرایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے آپریشن کے دوران 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ موثر کاروائی میں 33 دہشت گرد ہلاک کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے شہریوں اور مسافروں کو بازیاب کرانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور جامِ شہادت نوش کرنے پر 4 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت کی جانب سے آپریشن جعفر ایکسپریس کے شہداء کیلئے بلندی درجات اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اظہار ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کرانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
اپنے خصوصی بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خواتین اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے انتہائی احتیاط سے کام لیا۔
محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21 مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا جبکہ شہید ہونے والے ایف سی کے 4 جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں جبکہ دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور ہر شہری افسردہ اور رنجیدہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال بنانا انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر مملکت کو خراج پیش کیا
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی
صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کاروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف کی
صدر مملکت نے کہا نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے،مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اسکی روایات کے خلاف ہیں،بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں اور بچوں پر حملے کرنے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے، کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا ہے
جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف
صدر مملکت نے جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے