2025-03-14@19:52:45 GMT
تلاش کی گنتی: 13501
«تاریخی مسجد»:
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علی شیر تختائیف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر شوکت مرزیوئیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کی مہمان نوازی کے لیے تہہ...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف کی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران ان کے اور پاکستانی وفد کی مہمان نوازی کے...
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔...
نیویارک، اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں اور وہ سن سکتا ہے۔ حال ہی میں جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ جاپانی سائنسدان نے تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی بھی جذبات رکھتا ہے۔ اداکارہ کا...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران ان کے اور...
پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی...
اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔ اداکارہ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسزنے ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 200قریب قیمتی جانوں کو بچالیاجب کہ اس دوران 30دہشت گردمارے گئے ہیں،اس واقعہ کی گونج پارلیمنٹ کے ایوانوں سے ہوتی ہوئی واشنگٹن اور بیجنگ تک جاپہنچی ہے،بیرونی مداخلت اور دہشت گردوں...
قیصر کھوکھر:پاکستان پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سرکاری محکموں کی مختلف آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ زراعت میں سائنٹفک آفیسر کی 19 آسامیوں کے لیے 85 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈٹ آفیسر کی آسامی کے لیے 9 امیدوار کامیاب...
پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے 1 منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کروا کر تاریخ رقم کردی۔ وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد حالیہ دنوں میں عمرہ ویزہ کے حصول میں ناکام ہے اور عازمین عمرہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق یکم مارچ کے بعد سے عمرہ پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ کے...
دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار ہر سال موسمِ سرما کے اختتام اور موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ تہوار کی تاریخ ہندوؤں کے قمری کلینڈر پر منحصر ہوتی ہے، اسی لیے ہر سال اس تہوار کی تاریخ مختلف ہو سکتی...

سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات میں سڑک پر کام کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی...
بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔ ایک بیان میں وزیر دفاع نے...
وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ (متحدہ عرب امارات) یو اے ای کے حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں پر کوئی رسمی ویزا پابندی عائد نہیں ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں وزارت نے کہا کہ یو اے ای کے سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ...
ناقص کارکردگی کے باعث برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل کوئی بھی پاکستانی کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا تھا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل تھے۔...
راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلال نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔...
چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز جی نان (شِنہوا) چین کے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے اس کی مصنوعات مزید مقبول ہونے کی توقع ہےجس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا...
وزیراعظم شہباز شریف آج صوبے کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم امن وامان کی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے...
ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن...
کوئٹہ(آئی این پی)دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور امجد یاسین محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور طاہر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سعد قمر بھی محفوظ ہیں۔ ذرائع ریلوے کے مطابق...
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔...

یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی تردید کردی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت خارجہ نے ایوان کو تحریری جواب میں یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی تردید کردی۔وزارت خارجہ نے بتایا...
جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یر غمال بنانے کے بعد ریلوے پولیس نے ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت ریلوے ذرائع کے مطابق کے لاہور سے جانے والی ایک ٹرین کے اندر 4 سے 5 ریلوے پولیس کے سیکیورٹی اہکار ہوتے...
ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل...
اے وی سی سی، وفاقی ادارے اور سی پی ایل سی نے حب بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔حب وندر علاقے میں کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حب پولیس کے تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن تکنیکی ڈیٹا کے تجزیے پر کامیابی کے...
محمود خان اچکزئی اوراختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔متحدہ اپوزیشن نے تصدیق کردی۔ اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صوتحال پر مشاورت ہوگی۔تحریک انصاف کے سیکریٹر ی جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ...
اسلام آباد (خبر نگار+نیٹ نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چین کی بہار،...
اسلا آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر...
چونیاں (نامہ نگار خصوصی) بلوچستان میں یرغمالی ٹرین ڈرائیور ابھی زندہ اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ چونیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 17 کے رہائشی امجد یاسین جو کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور ہیں اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے اور ٹرین کے بعض مسافروں کو...
اسلام آباد (آ ئی این پی )معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین لاری نے بتایا کہ انہیں اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم تھا نہ ہی انھوں نے کبھی اس ایوارڈ کے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، سیکرٹری توانائی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کے امور پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا کہ گیس کے نظرثانی شدہ ٹیرف پر عمل کو شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے، گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی یکم جولائی سے نافذ ہونا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سے آئی...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچ تاریخ دلیری اور مہمان نوازی سے بھری ہے۔ نہتے لوگوں پر حملہ کرنا کون سی تاریخ ہے۔ تشدد اور بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کیا...
لاہور؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا 'ایکس' پر بیان، جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان...

مشترکہ فنڈنگ میکنزم پر اتفاق ہوا، احسن اقبال: ’’اُڑان پاکستان‘‘ کیلئے سب سے آگے رہیں گے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) اْڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد پشاور میں ہوا، جو ملک میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے قومی مکالمے کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں شروع کیے...
بلوچستان واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، لاپروائی کاخمیازہ جوان بھگت رہے ہیں،بلوچستان میںلگی آگ لگی سے نظریں چرائی جارہی ہیں، ایوان کی کارروائی معطل کرکے بلوچستان پر بات کرنے دینا چاہیے تھی صدر پاکستان اتحاد کی علامت ہے، ان کی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے؟ تحریک انصاف کے پانچ...
یہ لوگ پاکستان کے مختلف شہروں سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم...
بلوچستان میں فوری ایمرجنسی کا نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے ، عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے...
کچھ پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے پابندیوں میں حصہ ڈالا پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، وزارت خارجہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے...
کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری بے دخل کر دیئے گئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق کوالالمپور سے بے دخل 16 بھکاریوں کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔دیگر بےدخل بھکاریوں کا تعلق رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے ہے۔
ویب ڈیسک—امریکی ایوانِ نمائندگان نے قلیل المدتی حکومتی اخراجات کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 14 مارچ کو حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایوان نمائندگان میں منگل کو کنٹینیونگ ریزولوشن (سی آر) منظور کی گئی ہے۔ اسے قلیل مدتی...
’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے بددعائیں دے رہا تھا‘ میں نے پریشان ہو کر پوچھا‘ بھائی تم مجھے بددعائیں کیوں دے رہے ہو‘ میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ اس نے میری طرف دیکھا اور پھر خانہ کعبہ کی طرف دیکھ کر بولا‘ میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو...
جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقعے پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور اس موقعے پر اس عزم کو دہرایا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعاون میں اضافہ کریں گے۔ اس سے قبل...