کوئٹہ(آئی این پی)دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور امجد یاسین محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور طاہر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سعد قمر بھی محفوظ ہیں۔

ذرائع ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کے گارڈز و عملہ کے دیگر ارکان بھی محفوظ ہیں، ٹرین عملے کو جلد ہی کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔

ویڈیو میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سے بات کر رہے ہیں اور اپنی خیریت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ڈرائیور بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کرم کیا ہے اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

  یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی  کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ٹرین ڈرائیور زخمی

بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ اس واقعے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ریلوے کا سفر کتنا محفوظ ہے؟
  • جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور زندہ، معمولی  زخمی، شہادت کی اطلاعات غلط نکلیں
  • جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا
  • 12 ریلوے ملازمین با حفاظت کوئٹہ پہنچ گئے، ریلوے اسٹیشن پر جذباتی مناظر، پھولوں کی پتیوں سے استقبال
  • متاثرہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور سمیت تمام عملہ محفوظ رہا
  • محفوظ ہوں ؛ جلد گھر آؤں گا ؛ جعفر ایکسپریس ٹرین ڈرائیور کا گھر والوں سے رابطہ
  • جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، دہشتگردوں سے رہائی پانے والے مسافر کا بیان سامنے آ گیا
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ٹرین ڈرائیور زخمی