وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیرعلیشیر تختائیف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف کی آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ تاشقند کے دورے کے دوران ان کے اور پاکستانی وفد کی مہمان نوازی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی شاندار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاشقند سے واپسی پر، انہوں نے متعلقہ شعبوں کے وزراء کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ دورے کے دوران ہوئے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خاص طور پر کان کنی اور معدنیات، ریلوے (بشمول ٹرانس افغان ریلوے پروجیکٹ)، SEZs، بینکنگ، سیاحت، ثقافت اور قابل تجدید توانائی میں ازبکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی پر روشنی ڈالی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دورے کے دوران ازبکستان کے کے لیے
پڑھیں:
رمضان پیکیج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیرِ اعظم
—’جیو نیوز‘ گریبوزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج 2025ء کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔
وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ جامع اورشاندار پروگرام قابلِ تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کرایا، کسی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت فی خاندان کو 5 ہزار روپے دیےجائیں گے، عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20 ارب روپے بذریعہ ڈیجیٹل والٹ حق داروں کو پہنچائے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر سے پیسے لوگوں کے ڈیجیٹل والٹ میں پہنچ جائیں گے، 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں شفافیت کے ذریعے رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔