کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچ تاریخ دلیری اور مہمان نوازی سے بھری ہے۔ نہتے لوگوں پر حملہ کرنا کون سی تاریخ ہے۔ تشدد اور بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کیا ہم پانچ سو لوگوں کے قتل پر ان سے معافی مانگیں۔ جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا‘ بندوق اٹھائے گا‘ ریاست اس کا قلع قمع کرے گی۔ تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچستان میں نہتے لوگوں کا قتل عام کیا۔ جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں۔ ہمیں 18 ویں ترمیم میں مطالبے سے بھی زیادہ حقوق دیئے گئے۔ اراکین کو یاد دلاتا ہوں کہ ہم کسی سے بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اس لڑائی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آئین نے ہمیں کون سا حق نہیں دیا؟۔ ریاست نے بار بار ماں کا کردار ادا کیا۔ کیوں حقیقت پر مبنی بات نہیں کی جاتی؟۔ میں اپنی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔ ہمیں نوجوانوں کے پاس جانا چاہئے۔ انہیں روزگار دینا ہو گا۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں حالیہ دہشتگردی واقعہ کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کی بہتری کیلئے جائزہ اجلاس

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے کے کیڈٹ اور ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کے روز یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری کالجز صالح بلوچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کی مختلف کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے مختلف اداروں میں طالب علموں پر اٹھنے والے فی کس اخراجات کا موازنہ پیش کیا گیا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کو منظم کرنے کے لئے جامع فنانشل مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کا حکم دیا اس ضمن میں وزیر اعلیٰ نے ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ شامل ہوں گے یہ کمیٹی کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کی بہتری کیلئے اپنی جامع تجاویز پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگرد ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا، وزیراعلی بلوچستان
  • ریاست نے شدت پسندوں کو بار بار موقع دیا، خون کا بدلہ لیں گے، سرفراز بگٹی
  • ریاست سب کچھ کرنے کو تیار ہے لیکن صبر سے کام لے رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  •  بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔  کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں
  • تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کیڈٹ و ریزیڈیشنل کالجز کے مالی امور کی بہتری کیلئے جائزہ اجلاس
  • بلوچستان میں امن و امان پر سمجھوتا نہیں کریں گے اور سخت فیصلے ناگزیر ہیں، سرفراز بگٹی
  • جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: سرفراز بگٹی
  • ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی