2025-01-27@04:13:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1715

«ہندوستان کی»:

    کراچی میں کم و بیش 40 لاکھ کے قریب بنگالی آباد ہیں۔ بنگالی پاڑہ کے علاوہ ایک کالونی ایسی ہے جس کا نام چٹاگانگ کالونی ہے۔ جس کی وجہ یہاں آباد بنگالی ہیں۔ یہاں کی مسجد کا نام بنگالی مسجد ہے اور اس کالونی میں آپ کو روایتی بنگالی پکوان بھی ملیں گے۔ چٹاگانگ کالونی کی بنگالی مسجد کے خطیب محمد جمال حسین بتاتے ہیں کہ چٹاگانگ کالونی خود ہی ظاہر کرتی ہے کہ یہاں مشرقی پاکستان کے لوگ آباد ہیں۔ یہاں کی آبادی پاکستانی بنگالی شہریوں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان نے پاکستان کے بانیان کو جنم دیا۔ ایمانی جذبے سے لبریز پاکستان میں رہنے والے یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ ان لوگوں...
    NEW YORK,: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک محدود وسائل کی وجہ سے توانائی کے نئے اور مہنگے منصوبوں پر عملدرآمد کے قابل نہیں ہیں۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ چین دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کو شمسی توانائی، ونڈ پاور انرجی اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں میں رہنمائی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشت کی توانائی منتقلی میں مدد کیلیے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے حوالے سے عثمان جدون نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ملکی معیشت کو 60 فی صد تک متبادل اور کم خرچ توانائی کے منصوبوں پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ افغان باشندے متاثرمتاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ایمیگریشن پالیسی کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے باعث ان تمام افغان باشندوں کو روک دیا گیا ہے، جنہیں امریکا میں آباد کاری کا اجازت نامہ بھی مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکا میں پناہ گزینوں...
    شہدادپور،مغل الائنس پاکستان کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ کا منظر
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن، امریکہ میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے پروپگینڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا، میرے دورے کا مقصد امریکہ کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے تحت ان کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اس وقت تک اپنے عہدوں پر براجمان رہیں گے جب تک کہ نئے...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52جیت لی۔شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریویزز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل شپ جیتنے کے بعد کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ 
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل اور درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ پروفیسر محمد شفیع ملک نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کا حل یہ ہے کہ محنت کش اپنے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں۔ سرمایہ دار طبقہ تو اپنے مفادات کے لیے منظم بھی ہے اور متحد بھی ہیں۔ انہوں نے محنت کشوں کے اداروں کو اپنی مٹھی میں جکڑا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے محنت کشوں کے ادارے محنت کشوں کے بجائے سرمایہ داروں کے تحفظ کے لیے کام کر...
    فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو صاف توانائی کی منتقلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت دی جائے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے عثمان جدون کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک محدود مالی وسائل کی وجہ سے مہنگے توانائی منصوبے مکمل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شمسی توانائی، برقی گاڑیوں، ونڈ پاور کے شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے، چین ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں میں اس مثبت رجحان کی قیادت کررہا ہے۔عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان2030 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 60 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، ملک...
    اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اپنی تقرری کی 5 سالہ مدت مکمل کر لی، ان کے ساتھ ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقرر مدت بھی پوری ہو گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران نئی تقرری تک کام جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب و خیبر پختونخوا کی آدھی مدت مکمل ہوچکی ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے تاحال مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا۔
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن کے باعث راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن عوام کیلئے درد سر بن گئی اور راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلعیانتظامیہ کا کوئی افسر مؤقف دینے کو تیار نہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 10 جنوری سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرکے نئی پابندی لگا رکھی ہے اور جب تک ایک رجسٹری کے تمام مراحل مکمل نہیں ہو جاتے دوسری کا آن لائن عمل شروع ہی نہیں ہوسکتا۔ زرعی زمین، پلاٹ اور مکان کی رجسٹریشن کیلئے آنے...
    لاہور: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد خان میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز) چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،مخالفین کی ترقی کا سفر روکنے کی تمام تر سازشیں ناکام ہو چکی ہیں ،معاشی ترقی کے لیے کوششوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں،ترکیہ کے صدر جلدپاکستان کا دورہ کریں گے،آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روز گلشن راوی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مدبررانہ قیادت اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،پاکستان میں...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا...
    راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔  عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز قبل...
    لاہور :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم ٹھنڈا اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں سخت سردی کی توقع ہے۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں سردی کا راج برقرار رہے گا، مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت موسم انتہائی سرد ہونے کی پیشگوئی ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں ہلکی کہر چھانے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، اور گوجرانوالہ میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہے...
    ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی...
    اوورسیز پاکستانی اپنی فیملی کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے، مفتاح اسماعیل - فوٹو: فائل عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ نہ بھیجنے کی اپیل کرنا نامناسب ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا۔لندن میں پارٹی سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی فیملی کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے۔ نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے، شاہد خاقان نواز شریف کو 8 فروری کو اللّٰہ نے موقع دیا، انہوں نے گنوا دیا، سربراہ عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراط...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کیجانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کیخلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کراچی اور پاراچنار میں پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقدہ ایم ڈبلیو ایم سٹی کوئٹہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے...
    کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
    ویب ڈیسک — افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہروں پشاور اور کوئٹہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران کسی چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کی.نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو غلط رنگ دیا۔سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی جب کہ ایک مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتے کو امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان رپورٹس کو پروپیگنڈہ قرار...
    ریڈیو پاکستان کے مطابق محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران کسی چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کی، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو غلط رنگ دیا۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی جب کہ ایک مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے...
    یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ...
    استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف گلگت میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں دوسرے روز بھی مظاہرہ گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں دوسرے روز بھی مظاہرہ گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں دوسرے روز بھی مظاہرہ گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں دوسرے روز بھی مظاہرہ گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں دوسرے روز بھی مظاہرہ گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں دوسرے روز بھی مظاہرہ گستاخ امام...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک  ہوئے۔  ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات...
    برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کےلیے آج رات پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس (طیاروں کے محفوظ پروازوں کی جانچ)، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کی زیر صدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دے گی۔  پی آئی اے کی پرواز کی ساڑھے چار سال بعد پیرس آمد، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال، کمیونٹی کا اظہار مسرتپیرس/ لندن پاکستان انٹرنیشنل ائر لا ئن ’’ پی آئی... کراچی سے ذرائع...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) نرملا سیتارامن کی ساڑھی کا رنگ بجٹ کی شناخت کیسے کرتا ہے؟ ایپ میں تصاویر  ہر بجٹ خصوصی ہوتا ہے اور اس سے ملک کی ترقی  کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ساڑھی ان تمام نشانیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ایپ میں تصاویر  آئیے جانتے ہیں کہ گزشتہ 7 بار بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیر خزانہ نے کس رنگ کی ساڑھی پہنی اور اس کا کیا پیغام تھا؟ ایپ میں تصاویر  سال 2019 میں ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن کر بجٹ پیش کیا۔ گلابی رنگ کو استحکام اور سنجیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایپ میں تصاویر  سال 2020 میں وزیر خزانہ نرملا...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں، میشا اور زین، کو فلم انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتے۔  ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اداکاری ایک پیچیدہ اور چیلنجنگ پیشہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آسان اور زیادہ مستحکم کیریئر کا انتخاب کریں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران شاہد کپور نے کہا: "میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے میرے نقش قدم پر چلیں۔ فلم انڈسٹری بہت مشکل اور اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ اگر وہ اپنی مرضی سے یہ راستہ چنیں تو یہ ان پر منحصر ہے، لیکن میں چاہوں گا کہ وہ کوئی آسان اور خوشگوار پیشہ اپنائیں۔" شاہد کپور نے مزید کہا:"میں...
    عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائسر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک سات فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کا حصول ”بالکل“ ممکن ہے.تاہم اس کے لیے کلیدی اصلاحات اور مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے مارٹن رائسر نے کہا کہ طویل المدتی تخمینے مشکل ہوتے ہیں.لیکن اگر پاکستان اپنے گھریلو معاشی بحالی کے منصوبے پر سنجیدگی سے عمل کرے تو یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔رائسر نے اس بات کا ذکر کیا کہ عالمی بینک آئندہ 10 سالوں میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لئے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا لازمی ہوگا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”دی ریویو“ میں گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ریزر نے حکومت کے معاشی بحالی کے 5 سالہ منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان 2035 تک1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے مگر اس کے لئے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 10سال میں20 ارب...
    دوسرے ٹیسٹ پر ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط، پاکستان کو جیت کیلئے 178 رنز، مہمان ٹیم کو 6 وکٹیں درکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)دوسرے ٹیسٹ پر ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط ہوگئی، 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 4 کھلاڑی 76 رنز پر آوٹ ہوگئے ہیں۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بناکر آٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود 2 رنز بنانے کے بعد...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ریزر نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے یا مالی تعاون کی جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایک تخمینہ ہے مگر پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے حاصل کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لیے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035ء تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا لازمی ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ریزر نے حکومت کے معاشی بحالی کے 5 سالہ منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان...
     پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے مغوی کنٹریکٹ ملازم کی لاش ضلع لکی مروت کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے ظریف وال سے برآمد کرلی گئی۔ ایک بزرگ نے بتایا کہ مقامی عمائدین، یرغمالیوں کے رشتے دار اور شہری تنظیموں کے مسلح ارکان مغوی ملازمین کی تلاش میں علاقے میں داخل ہوئے تھے۔بزرگ کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جمعہ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اطلاعات سننے کے بعد وہاں گئے۔تاہم اس آپریشن کی سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری...
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت اتوار کو باضابطہ طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں اراکین اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہوجائے۔ سکندر سلطان راجہ اور ان کے ساتھی اراکین کی پانچ سالہ مدت 27 جنوری 2019 کو شروع ہوئی تھی اور اب ان کی مدت کا اختتام ہوگیا ہے۔ تاہم، آئینی ترمیم کے...
    زندگی کے سفر میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیںکہ انسان غلطی کا پتلا ہے اور یہی بات وہ ماننے کے لئے ہرگز تیار نہیں اورجس دن اس انسان نے اپنی غلطی مان لی تو سمجھ لیں کہ اس کے ستارے چمک اٹھیں گے دیکھا یہ گیا ہے کہ بڑے گھر زیادہ دولت کا نشہ بڑی گاڑیاں، اچھا رہن سہن اور اچھی خواہشات سب کی ہوتی ہیںپس بات اتنی سی ہے کہ جس نے آج کا سوچا وہ کچھ عرصہ تو آج کے تحت زندگی بسر کر سکتا ہے مگر آنے والا کل کبھی کبھی اس کیلئے عذاب بن جاتا ہے۔ میں پہلے بھی انہی کالموں میں اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ پاکستان کے دو شعبے کھیل اور...
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
    پاکستان 2035تک 1ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائسر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک سات فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کا حصول بالکل ممکن ہے، تاہم، اس کے لیے کلیدی اصلاحات اور مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے مارٹن رائسر نے کہا کہ طویل المدتی تخمینے مشکل ہوتے ہیں، لیکن اگر پاکستان اپنے گھریلو معاشی بحالی کے منصوبے پر سنجیدگی سے عمل کرے تو یہ ہدف حاصل...
    امریکی صدر ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کاحلف اٹھا لیا لیکن میرا وجدان کہتا ہے کہ جہاں ٹرمپ کا عہد ہنگامہ خیزیوں اور امریکی نرگسیت کا عہد ہو گا وہیں یہ دور حکومت اس حوالے سے بھی اہم رہے گا کہ وہ کس طرح اُس اسٹیبلشمنٹ کو کنٹرول کرپائے گا جو دنیا بھر کی اسٹیبلشمنٹس کو کنٹرول کرتی ہے ۔ امریکہ میں دو طرح کی حکومت ایک تو وہ جس کا چہرہ ہمیں اُس کے صدارتی نظام کی شکل میں نظر آتا ہے اور سوکس یا پولیٹکل سائنس کی کتابوں میں پڑھایا جاتا ہے اور دوسری سی آئی اے کی وہ مشینری جوحقیقت میں امریکی نظام کو چلا رہی ہوتی ہے ۔ ٹرمپ جتنی سیاسی بلا خیزیوں سے لڑ...
    لاہور پریس کلب کے زیراہتمام پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اورپاک میڈیا فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ادب وصحافت کل، آج اورکل کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کو معروف صحافی،ادیب،شاعر ومترجم خالد احمد مرحوم کے نام کیاگیا۔سیمینار کی صدارت معروف صحافی،دانشور وتجزیہ نگار،سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کی۔مہمانان خصوصی میںسینئر صحافی سابق سینیٹر سید سجاد بخاری،صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی خاورنعیم ہاشمی، اشرف سہیل، تمثیلہ چشتی، معروف ادیبہ بینا گوئندی،شوکت چودہری تھے ۔ ایک اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد کا سہرا ، جاوید آفتاب اور خواجہ آفتاب کے سر جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا اس سیمنار میں خاکسار نے خالد احمد کی شخصیت ادب اور صحافت...
    صدر جمہوریہ ہند نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا، اسکے بعد قومی ترانہ اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ پریڈ کا آغاز 300 فنکاروں کے ایک گروپ کیطرف سے دیسی سازوسامان کیساتھ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 76واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دہلی میں کرتویہ پتھ پر منعقد کی گئی جو ملک بھر میں توجہ کا مرکزی رہی۔ تقریب میں ملک کی ثقافت اور عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس سال یوم جموریہ کی تقریبات میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر دروپدی مرمو پریڈ نے تقریب کی صدارت کی اور پریڈ میں حصہ لینے والی...
    اس وقت پوری دنیا میں امریکہ کے 47 ویں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے چرچے ہیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ سیاستدان نہ ہونے کے باوجود دو دفعہ امریکہ کے صدر بن چکے ہیں ان کی پوری زندگی تنازعات سے بھرپور ہے۔ انہیں پچھلے دور حکومت میں دو دفعہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح دو قاتلانہ حملوں میں بال بال بچ گئے اور تیسری اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود صدارت کی کرسی پر تخت نشین ہو چکے ہیں۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں کرگزرتے ہیں امریکا کا اگلا چار سالہ دور غیر روایتی سیاست سے بھرپور رہے گا...
    دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی...
    افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق، طالبان حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے طلبا و طالبات کو اسکالرشپس دینے کے اعلان پر افغان عوام کا اظہارِ تشکر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی...
    کراچی کے تاجر مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، احسن اقبال سے بڑا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔ تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔ اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  انہوں نے مزید کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان  کے پاس اس سے زیادہ  امریکی شہری  یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے  کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت...
    البانیا کے وزیر اعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار ’صوفی ریاست‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایدی راما نے کہا کہ صوفی نظام کے لیے قائم کیے جانے والا ’انکلیو‘ دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، اور اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی، لیکن کوئی ٹیکس یا پولیس نہیں ہوگی اور یہ ریاست البانیہ کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کرے گی۔ ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، امریکی سیاستدانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف منصوبہ بنائیں گے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دورہ امریکا کے دوران چین مخالف تقریب میں شرکت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں...
    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا" ہربھجن سنگھ نے...
    سعید احمد: پاکستان ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی شدید قلت کے باعث ٹرینوں میں گھنٹوں کی تاخیر معمول بن گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق اس وقت 32 میل اور انٹر سٹی کی 36 ٹرینوں کو چلانے کے لئے بوگیاں دستیاب نہیں ہیں۔ اس کمی کے باعث ریلوے سسٹم میں 382 بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ رولز کے مطابق 1537 بوگیوں کی بجائے 1155 بوگیوں سے ٹرین آپریشن جاری ہے۔ مزید برآں 88 بوگیاں ایسی ہیں جو سالانہ مرمت کے بغیر ٹریک پر چلائی جا رہی ہیں، حالانکہ ان بوگیوں کا مرمت کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے حادثات کے بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔  امریکہ میں538 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار،...
    صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں...
     اسلام آباد (آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں  حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے جبکہ اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولت کاری کرنا مشکل ہے۔ترجمان...
    قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2  پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ  پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔ گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دلہا اور دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر اسی لباس میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس نے فینز کو چونکا دیا۔ دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ آج ہماری...
    بیجنگ(کامرس ڈیسک )پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات 2024 میں 226 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں، یہ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر کے مطابق برآمدات میں یہ اضافہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے اور مزید اقتصادی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق غلام نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں زرعی طریقوں میں اضافہ، کوالٹی کنٹرول کے بہتر اقدامات اور پاکستانی کسانوں اور چینی درآمد کنندگان کے درمیان براہ راست تجارتی روابط کا قیام شامل ہیں۔...
    آج بروزاتوار،26 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل وقت بہتر ہوتا رہے گا، فوائد اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ قسمت مضبوط ہو گی، اور رکاوٹیں کم ہو جائیں گی۔ سب کے تعاون سے ترقی کی جائے گی۔ آپ اسٹریٹجک منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امتحانات اور مقابلوں میں سبقت حاصل کریں گے۔ ایمان و عقیدت میں اضافہ ہوگا اور رشتہ داروں کے ساتھ میل جول برقرار رہے گا۔ تجربہ کار افراد سے رہنمائی لی جائے گی۔ صحت میں بہتری آئے گی، اور...
    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبد الرزاق نہ صرف توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں پر اے ٹی اے کے دفعات شامل کئے جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور مہدی مسلمانوں کا...
    گلگت میں واقع انگریز دور کا قبرستان برطانوی راج کی ایک اہم یادگار ہے، جو آج بھی بہتر حالت میں محفوظ ہے۔ یہ تاریخی قبرستان اُن انگریز افسران، سپاہیوں، اور دیگر افراد کی آخری آرام گاہ ہے جو برٹش ایمپائر کے دوران اس خطے میں مختلف خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرگئے اور پھر یہیں دفن ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار اس قبرستان میں موجود قبریں برطانوی دور کی یاد دلاتی ہیں۔ اس قبرستان کی دیکھ بھال برسوں سے ایک ہی خاندان کر رہا ہے۔ یہ قبرستان نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتا ہے، بلکہ اس علاقے کی برطانوی دور کی تاریخ سمجھنے کا بھی ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔...
    دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان ٹیم اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان...
    غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے تارکین وطن سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اترے جبکہ مزید تارکین وطن کی لاہور میں آمد متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانی آج سے وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کو بھی جلد پاکستان لایا جارہا ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں مہینے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان ٹیم  ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا،...
    نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکی کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہو گی، اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا...
    اسلامی تحریک مزاحمت نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے رشید سٹریٹ کو بند کرنے اور جنوب سے شمال کی طرف بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی کو روک کر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض اسرائیل کو معاہدے پر عمل درآمد میں کسی رکاوٹ اور باقی مراحل پر اس کے اثرات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حماس نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض فوج نے رشید سٹریٹ کو بند کرنے اور جنوب سے شمال کی طرف بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی کو روک کر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دوسرے دن کا کھیل اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز جاری ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج ویسٹ انڈیز نے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری کا اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت ویسٹ انڈین اوپنرز کریز پر موجود ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بولر بولنگ بیٹر بیٹنگ پاکستان دوسرا ٹیسٹ دوسرا دن دوسری اننگز ملتان ویسٹ انڈیز
    امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امریکا کے نئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے تو ہمیں طالبان...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کیخلاف اُکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کیساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ دورہ امریکا کے موقع پر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انہوں نےامریکہ میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی،مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔   امریکا کے شہر ہوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ  کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز  محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورہ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ...
    کراچی: مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی تا سکھر حقوق سندھ مارچ شاہراہ قائدین سے گزر رہا ہے
    کراچیـ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مہتم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری، مولانا عبدالوحید، نجم الدین و دیگر جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار ہیں اور پیپلزپارٹی نے اب براہ راست میاں نواز شریف سے اپنے تحفظات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتے بلاول زرداری لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود پی پی قیادت کے تحفظات تاحال برقرار ہیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں سیاسی خصوصاً پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سمیت دیگر مذاکراتی ادوار کے بارے میںکمیٹی کو آگاہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے کینال معاملے پر مسلسل نظر انداز کرنے پر بھی شدید تحفظات کیا جبکہ مسلسل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ...
    ویب ڈیسک:  پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔  عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔  بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
    معروف شاعر، ادیب اور محقق ڈاکٹر تابش مہدی کی رحلت نے علمی و ادبی حلقوں میں ایک ناقابلِ تلافی خلا پیدا کردیا ہے۔ وہ 74 برس کی عمر میں اِس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ڈاکٹر تابش مہدی دل اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کی تدفین دہلی کے شاہین باغ قبرستان میں ہوئی۔ ڈاکٹر تابش مہدی نے اردو زبان و ادب کو نئی جہت دی۔ ان کی تخلیقات فکری گہرائی، ادبی پختگی، اور تخلیقی نکھار کا شاہکار ہیں۔ شاعری، تنقید اور تحقیق کے میدان میں ان کی خدمات کئی دہائیوں پر محیط رہیں۔ اردو ادب میں ان کا مقام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تابش مہدی 3 جولائی 1951ء کو پرتاپ گڑھ،...
    ہالا (نمائندہ جسارت) مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ میں سندھ کے نامور مفتی خالد کی قیادت میں 66 حفاظ کرام، 21 علمائے کرام کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے نامور علمائے کرام مفتی خالد، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا جمال الدین، مولانا گل حسن زنئور، مولانا ابرار انصاری، مولانا حاجی احمد سنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وہ درس انقلاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی اور تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، پوری دنیا کی اُمت مسلمہ کومتحد ہونے اور فتنہ فساد سے دور رہ کر آپس میں محبتیں بانٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظ اور علماء کرام کی ذمہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم (سی ایکس او) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فائونڈر ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر کو پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء دے کر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل کر لیا، یہ ممتاز اعزاز ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی جانب سے جدید ٹیلی ہیلتھ کیئر کے ذریعے ذیابیطس کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے کیے گئے کام کی پذیرائی ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں معروف بزنس ایگزیکٹو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اورسی ایکس او گلوبل فورم کی بانی کنول مسرور نے پیش کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر اور کنول مسرور کا کہنا تھا کہ ڈائیبیٹس...
    گزشتہ صدی کے آغاز میں دنیا کے مختلف ممالک عورتوں کو ووٹ کا حق دینے لگے تھے، وہ حق جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔ برطانیہ میں خواتین کو یہ حق گزشتہ صدی کے اوائل میں طویل جدوجہد کے بعد ملا مگر ہندوستان کی عورت کو ووٹ کا حاصل کرنے کے لیے ابھی کئی برس انتظار کرنا تھا جس کے باعث اِس خطے کی عورت پر سیاست کے دروازے بند تھے تو ایسے میں دنیا کے دوسرے خطوں کی طرح ہندوستان کی عورت نے بھی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ ایک ایسا راستہ جو جوکھم سے بھرپور توتھا مگر جب جذبے جواں ہوں تو دیر سے سہی منزل مل ہی جاتی ہے۔ آپ اس طویل تمہید پر حیران ہو رہے ہوں...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی اولسی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں سیاسی جماعتوں اور قبائلی اکابرین  نے شرکت کی۔ چیئرمین پی کے  میپ اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے جرگہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل یہ ہے کہ متفقہ آئین کی بالادستی تسلیم کی جائے۔ آئین کے مطابق ساحل اور وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے۔ قیام پاکستان کیلئے پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ نے انتخابات پر جو ڈاکہ ڈالا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، یو ایس چیمبر آف کامرس تشریف لائے اور امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کی کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے...
    ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے، کمالیہ کے ایڈيشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ جج محمد اسحاق حاشر نے قتل، منشیات، فوجداری، فیملی اور ضمانتوں کے مقدمات سمیت ایک سو بتیس کیسز کے فیصلے ایک ہی دن سنائے۔ فیصلوں کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی، جس کا وکلا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔ اس سے پہلے وکلا اور جج نے طے کیا تھا کہ پچیس جنوری کو کوئی بھی وکیل اپنے کیسز کی تاریخ نہیں لے گا۔
    لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ہے، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا جاوید قصوری، علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا شبیر قادری، مولانا مختار سواتی، حسن رضا کاظمی، میاں عبدالحمید، فاروق چوہان، پروفیسر ادریس یزدانی،...
    پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں۔ اگلے روز بھی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس ہوا ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے اور انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ خود اس ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور اس جرام میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ تمام ادارے بشمول وزارت...
    قیام پاکستان کے بعد سے ہی مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے جدا کرنے کے لیے بھارتی رہنماؤں کی کوششیں شروع ہو چکی تھیں۔ نہرو ایک زیرک سیاستدان تھے، وہ لاکھ کوشش کے باوجود بھی مشرقی پاکستان کو نہ ہتھیا سکے۔ بھارت کی ترقی اور اسے ایک اہم ملک بنانے میں نہرو کا اہم کردار تھا۔  نہرو پاکستان کے قیام کے بھی خلاف تھے اور پاکستان توڑنے کی خواہش بھی رکھتے تھے مگر وہ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کی حسرت کے ساتھ دنیا سے چل بسے۔ ان کے بعد ان کی بیٹی اندرا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں سیاسی چپقلش اور طویل فوجی اقتدار نے اندرا کو اس کے مقصد میں...
    ملتان : کامران غلام کو آئوٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز بولر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملتان (اسپوٹس ڈیسک )سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، ویسٹ انڈیز کل صبح ساڑھے 9 بجے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کرے گا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا۔کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔سعود 32 کے انفرادی...
    ملتان : پاکستانی بولر نعمان علی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد شکر ادا کرتے ہوئے
    سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و نون لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ امام مہدی (علیہ السلام) کی شان میں گستاخی کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور اس کا تدارک ضروری ہے تاکہ دین اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی عزت و حرمت کا تحفظ کیا جا سکے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے  مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33...
    ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مایوس کن ثابت ہوئی اور ٹیم صرف 154 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میچ  میں ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی اور وہ کل اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گا۔ دوسرے اہم  میچ میں پاکستانی بیٹر ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔ کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابر اعظم محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن سعود 32 اور رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ باقی کھلاڑیوں میں...
    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔ اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی...
    مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں حکومتی سطح پر دیگر ممالک کو فراہم کیے گئے دفاعی سازوسامان اور خدمات کی مالیت 117.9 ارب ڈالر بنتی ہے جو گزشتہ مالی سال کے 80.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 45.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے براہ راست دیگر ممالک کو فروخت کیے جانے والے دفاعی سازوسامان کی مالیت 200.8 ارب ڈالر رہی جو مالی سال 2023 کے 170.6 ارب ڈالر کے مقابلے میں 23.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اسلحے کی فروخت میں...
    قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد  شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔ یہ بھی پڑھیں:ففٹی شیڈز آف ملک ریاض قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف نیب کراچی کے اشتہار کا عکس اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) سن 1955 میں پولیو وائرس کی پہلی ویکسین تیار ہونے سے پہلے تک، پولیومائیلائٹس ہر سال 50 لاکھ افراد کو یا تو مفلوج کرنے یا پھر ان کی ہلاکت کا سبب بن رہا تھا۔ پھر سن دو ہزار تک اس سے حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکوں کی مہم نے، جس میں نئی قسم کی پولیو ویکسین کا استعمال ہو رہا تھا، اس تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو چند علاقوں کے علاوہ دنیا سے ختم کر دیا تھا۔ سن 2020 میں پورے افریقی خطے کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ اس بیماری کا پھیلاؤ اب صرف دو ممالک میں ہو رہا ہے اور وہ...