2025-02-24@16:18:20 GMT
تلاش کی گنتی: 54

«کیبن گاڑیاں»:

    پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر گاڑیاں مانگ لیں،افسروں اور آپریشنز و انتظامی امور کیلئے گاڑیاں طلب کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کیلئے36 گاڑیوں سمیت 319 کاریں مانگ لی گئیں،لاہور کیلئے سنگل کیبن اور ڈبل کیبن گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ،افسروں کیلئے 27کاریں،73ڈبل کیبن گاڑیاں درکار ہیں،سی ٹی ڈی کو آپریشنل کرنے کیلئے 219سنگل گیبن گاڑیاں د رکار ہیں ،ایس پی اور بڑے رینک کے افسروں کیلئے 1کار ،1ڈبل کیبن ڈالے کی ڈیمانڈ کی گئی ، ڈی ایس پی رینک کے افسر کیلئے ڈبل کیبن گاڑی دی جائے گی،انچارج انویسٹی گیشن و آپریشنز کیلئےسنگل کیبن گاڑی دی جائےگی،لاہور کے دفاتر میں 6 سنگل کیبن گاڑیاں دی جائیں گی۔ بڑے اضلاع میں 6 سنگل...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی اور 15 ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، 565 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا، جبکہ سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے سات کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے گئے۔ لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت 17 ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں۔ ہیوی ٹریفک پر عائد وقت...
    سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی ایک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بردھمان جا رہے تھے جب ان کی رینج روور کو درگاپور ایکسپریس وے پر دنتان پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے فوری بریک لگائی۔ اس اچانک بریک سے قافلے میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گنگولی کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ سابق بھارتی کپتان کو تقریباً 10 منٹ انتظار کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں گنگولی کی...
    علامتی فوٹو محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ محکمے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو مؤثر کارروائیوں کی ہدایات کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیشتر کمرشل گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ڈمپرز کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمرشل گاڑیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا فیصلہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ متعدد کمرشل گاڑیاں سندھ میں چل رہی ہیں، دوسرے صوبوں کی اتھارٹیز نے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ لگتا ہے سرٹیفکیٹس کے...
    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کراچی میں ضبط کی گئی کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی پی اے سی نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا جس میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں گلشن جمال اور کورنگی ٹاؤن شپ میں چار پراپرٹیز نیلام کرنے کے بجائے اے این ایف کے زیر استعمال ہیں جس پر پی اے سی نے مذکورہ معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے ہیں۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔   آڈٹ رپورٹ کے مطابق...
    سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میںٹیسلا سے 40کروڑ ڈالرکی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ زیر غور ہے۔ خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نے سرکاری دستاویزات جاری کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ٹیسلا یقینی طور پر سب سے بڑا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اس سے قبل ایلون مسک نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ حکومتی فنڈز کے استعمال میں مکمل غیر جانبداری برقرار رکھیں گے اور مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح اور شہریوں کی شکایات کے پیش نظر سندھ حکومت نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑک پر لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے نئی ٹریفک پالیسی کے تحت مختلف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمبر پلیٹس کے بغیر گاڑی سڑک پر نہیں آئے گی۔ شرجیل میمن نے کہاکہ  کسی بھی گاڑی کو رجسٹریشن کے بغیر سڑک پر لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس اس وقت 80 ہزار نمبر پلیٹس موجود ہیں، لیکن عوام نے انہیں وصول نہیں کیا، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی...
    سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
    گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی ایسٹ زون کے لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں کی حدود کے 2 پرتشدد مقدمات میں گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکام دیدیا۔سپرینٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان کا کہنا ہے آفاق احمد کے کہنے پر گزشتہ روز لانڈھی میں پرتشدد واقعات میں گاڑیاں جلائی گئی تھیں جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی، مدعی کے مطابق ملزمان نے انہیں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، بدمست ٹینکروں کو قابو کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی بھی عاید کی گئی لیکن حادثات نہیں رک سکے، گزشتہ روز بھی خاتون اپنے ہونے والے بچے سمیت اور ایک شخص ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، شہر میں مسلسل جاری حادثات کے باعث نامعلوم مشتعل افراد نے 4 مال بردار ٹرکوں (ہیوی گاڑیوں) کو پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے واقعات کے خلاف ٹرانسپورٹرز احتجاج پر اتر آئے، مختلف علاقوں میں...
    ٹریفک پولیس نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔ ٹریفک پلان کے تحت کارساز سے آنیوالےشہری نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے جبکہ کارساز سے آنیوالے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔پلان میں بتایا گیا ہے کہ ملینیم سے آنے والےنیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں...
    کراچی: ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ شہر میں نامعلوم افراد نے مزید دو ہیوی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد صبح سے اب تک جلائی جانے والی مال بردار گاڑیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح موچکو تھانے کے علاقے ہاکس بے روڈ مشرف کالونی، ابراہیم گوٹھ، شیراز کوچ کے آخری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹی کے یو 621 نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ صدیق احمد ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو کنسٹرکشن کا...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈووی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں اراکین سمیت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، فیصل واوڈا اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ایف بی آر افسران کو گاڑیاں دینے کا معاملہ کمیٹی میں اٹھایا...
    عابد چوہدری: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی۔  ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے سزاکے طور پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں اور انہیں ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایس پیز دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑیوں کی بجائے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے تھے۔ سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی واپس لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھیجوا دیں۔  شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کا الزام, 5 اہلکار معطل کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے کے بعد سی ٹی...
    وفاقی کابینہ کا ایف بی آر کو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا انکشاف سامنے آیا، 1300سی سی گاڑیاں افسران کے دفتری استعمال میں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس 1010 کے علاوہ مزید 77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہیں۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی آر کو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ، دستاویز میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کاعمل شروع کیا جبکہ ایف بی آر کے پاس مزید 77 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔دستاویز میں کہنا تھا کہ کابینہ نے ایف بی آر کو آپریشنل مقاصد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پروکیورمنٹ میں شفافیت کا فقدان ہے اور ابھی تک کسی اخبار میں اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 384 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا اور اس کے باوجود غیر ضروری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں خوش کرنے کے لیے خریدی جا رہی ہیں اور شاید اوپر سے حکم آیا ہے کہ یہی گاڑیاں خریدنی...
    ایف بی آر کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا جہاں سینیٹر فیصل واواڈا نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔ فیصل واواڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریداری .کیلئے ٹرانزیکشن کا معاملہ آیا۔ ایف بی آر کو 384 ارب کا ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، شاٹ فال کے باعث شاید شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے اخبارات میں کوئی اشتہار نہیں آیا، معاملہ وزیر خزانہ کا تھا، وزیر دفاع صاحب بیچ میں آ گئے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ایف بی آر کے ملازمین کو 2 مہینے اور پھر 3 مہینوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی آرکو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینےکا انکشاف ہوا ہے۔  نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایف بی آرکے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی اور ایف بی آر نےان میں سے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کیا ہے جس کے بعد ایف بی آرکے پاس مزید77 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔ وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو آپریشنل مقاصد کے لیے1300 سی سی تک گاڑیاں خریدنےکی اجازت دی ہے۔ایف بی آرکو نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ای سی سی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عملے کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات اور فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، جبکہ گاڑیاں افسران کو نہیں بلکہ دفاتر کو دی جائیں گی۔  ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا  ہے کہ گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے، قانون کے مطابق گاڑی...
    نئی گاڑیوں کی خریداری کے بغیر ٹیکس وصولی کا ہدف پانا مشکل ہے، ایف بی آر کا قائمہ کمیٹی کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عملے کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا جس کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات اور فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ 19 اور اس سے اوپر اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی جب کہ گاڑیاں افسران کو نہیں بلکہ دفاتر کو دی جائیں گی۔...
      اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ ایف بی آر کے خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ گریڈ 17 اور 18 کے افسران جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں، انہیں یہ گاڑیاں دی جائیں گی۔ خط کے مطابق، گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں نہیں ملیں گی، اور گاڑیاں دفاتر کے استعمال کے لیے دی جائیں گی، نہ کہ انفرادی افسران کو۔ گاڑیوں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے ان پر ایف بی آر کے سٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ ایف بی آر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )وفاقی کابینہ کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا انکشاف سامنے آگیا، ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے، کابینہ نے آپریشنل مقاصد کیلئے 1300 سی سی تک کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے.(جاری ہے) ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا اس ضمن میں ایف بی آر کو ای سی سی ، کفایت شعاری کمیٹی اور کابینہ ڈویژن کی وہیکل اتھارائزیشن کمیٹی کی...
    —فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی، جس میں لکھا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں، گاڑیاں فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی۔خط کے متن کے مطابق گریڈ 19 اور اس سے اوپر اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، گاڑیاں دفاتر کو دی جائیں گی ناکہ افسران کو، گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹکرز لگائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر کا افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق بیان آگیاچیئرمین...
    کراچی () چیئرمین ایف بی آر نے سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے کیونکہ آپریشن کے لیے ضرورت ہے، سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایفبی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے تسلی بخش جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے۔ کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں اور...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آر کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر اصرار۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا ایف بی آر کی جانب سے افسران کے لیے 6 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کی خبر سامنے آنے کے بعد اس پر ہونے والے اعتراضات اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اظہار برہمی کے باوجود چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال گاڑیوں کی خریداری پر مُصر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس متنازع مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اعتراض کا احترام...
    کراچی: چیئرمین ایف بی آر سینیٹ کمیٹی کی ہدایت مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے کیونکہ آپریشن کے لیے ضرورت ہے، سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے تسلی بخش جواب دیا ہے، ٹیکس اہداف پورے کریں گے جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ قیمت کے معاملے پر مسابقتی کمیشن کو کام کرنا چاہیے۔ کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز ہیں اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو ایک ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی فراہمی کے معاملے پر وزیر خزانہ حمایت میں سامنے آگئے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی سینیٹ کے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کرنا ضروری ہے، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائےگا کہ خریداری کا عمل شفاف ہو۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصولی بہتر کرنے کے لیے افسران کو فیلڈ میں جانا پڑےگا، یہ کام دفاتر میں بیٹھ کر نہیں ہوسکتا، اس لیے گاڑیوں کی خریداری ضروری ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہاکہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کر دی، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر شواہدسمیت توشہ خانہ کاریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب سےآصف زرداری، نواز شریف ، یوسف گیلانی کا ریکارڈ مانگا گیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ توشہ خانہ ریفرنس...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ایف بی آر کی اپنے افسران کے لیے اربوں روپے کی ایک ہزار 10گاڑیاں خریدنے کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پہنچ گیا۔کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب روپے کی ایک ہزار10 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔رکن کمیٹی فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ 386 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے پہلے اسے ختم کریں، اگر گاڑیاں خریدی گئیں تو میں اس کے خلاف نیب میں جاؤں گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایف بی آر افسران کے لیے 6 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے کا معاملہ زیر...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔ میڈیاذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جب تک 385...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کردیا۔ کمیٹی نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت بھی کی، چیئرمین کمیٹی بولے ایف بی آر ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو 6 ارب کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے سے روک دیا، اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے؟ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لئے خریدی جارہی ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ کیا پہلے فیلڈ افسر سائیکل پر جاتے تھے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص کمپنی سے کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا ہے، اس سے بڑا کیا اسکینڈل ہوگا؟
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، اور پھر گاڑیوں کی خریدار میں بھی کرپشن کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا ہدف تھا کہ سہ ماہی میں 384 ارب روپے جمع کرنے ہیں جس میں کامیابی نہیں ملی۔ یہ بھی پڑھیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا انہوں نے کہاکہ گاڑیاں کس سے اور کیسے خریداری جارہی ہیں کچھ معلوم نہیں، گاڑیاں لینے کا کنٹریکٹ بنایا گیا تو کسی اخبار میں اشتہار تک نہیں دیا گیا۔ فیصل واوڈا...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو اربوں روپے مالیت کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے اربوں روپے کی ایک ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سمیت سینیٹرز کی مراعات میں اضافے کا بل منظور، عوامی تنقید کا سامنا کمیٹی نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت بھی کی، چیئرمین کمیٹی بولے ایف بی آر ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا تھا یہ گاڑیاں فیلڈ...
    —فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو 1010 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری پر نوٹس لیا گیا۔اربوں روپے کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر کمیٹی اراکین نے ایف بی آر حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایف بی آر ایک ہزار سے زائد گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے۔  ایف بی آر کا 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہفیڈرل بورڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کواربوں روپے  کی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ایف بی آر کی جانب سے 1010گاڑیوں کی خریداری پر سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے نوٹس لے لیا،اربوں روپے کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر کمیٹی اراکین ایف بی آر حکام پر برہم  ہو گئے۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔ گیس لائن پیک پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا،مین پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی ولا نے کہا کہ ایف بی...
    ایف بی آرکو جھٹکا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،حکومتی ملکیتی اداروں کے ترمیمی بل 2024 پر غور ہوا،سینیٹر انوشہ رحمان نے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ترمیمی بل 2024 پیش کیا ۔وزارت خزانہ نے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کر دی ۔کمیٹی اراکین نے سینیٹر انوشہ رحمان کی ترمیم کی حمایت کر دی ۔پی ٹی سی ایل کو ابھی تک حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے،سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری 1996 میں ہو چکی تھی۔پی ٹی...
    کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ...
    ---فائل فوٹو  حکومت سندھ کی جانب سے گراؤنڈ کی گئی گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہسینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، ترجمان مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سال کا ریکارڈ پیش...
    پشاور:کرم کے علاقے میں اشیائے ضروریہ پہنچانے والی 25 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، تاہم باقی 20 گاڑیاں کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرم روانہ نہیں ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اشیائے ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن دیگر گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عابد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کئی دنوں کے انتظار کے بعد صرف 25 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کی عوام کے لیے خوراک اور ادویہ کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا، اور اس فیصلے...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے جن کی لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گی۔ ایف بی آر کے خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی، جس کے لیے ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا۔ 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی۔ 3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے۔خط میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد: ایک طرف ملک میں اقتصادی بحران اور کفایت شعاری کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تو دوسری جانب وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 ارب روپے کی لاگت سے 1,010 ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ہونڈا اٹلس کو خط لکھ کر 1.2 لیٹر سی وی ٹی ماڈل کی گاڑیاں اضافی خصوصیات کے ساتھ خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خریداری کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، جس میں پہلے مرحلے میں 500 گاڑیاں فوری طور پر خریدی جائیں گی، اور اس کے لیے 3 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی، جبکہ باقی گاڑیاں بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ ایف بی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تقریباً 6 ارب روپے مالیت کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کو ’ایف بی آر‘ کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصّہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے ایک کمپنی کو 6 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مرحلوں میں ہوگی اور پوری رقم ایف بی آر ادا کرے گا۔ 500 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی...
    ایف بی آر کا 6 ارب روپے کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ، خریداری ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے ، ترجمان ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز سلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے جن کی لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گی۔ ایف بی آر کے خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی، جس کے لیے ایف بی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے جن کی لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گی۔  ایف بی آر کے خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی، جس کے لیے ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا۔  1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی۔  3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں...
    ٹیکس اہداف میں مسلسل ناکامی کے باوجود ایف بی آر افسران نے اربوں روپے کی گاڑیاں آرڈر کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایک جانب رائٹ سائزنگ جیسے ٹھوس اقدامات،دوسری طرف افسر شاہی جاری،ٹیکس اہداف میں مسلسل ناکامی کے باوجود ایف بی آر افسران کے اللے تللے جاری،پہلی ششماہی میں ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باجود 3 ارب کی گاڑیاں آرڈر کر دی گئیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افسران کیلئے لگژری گاڑیاں آرڈر کر دیں،ایف بی آر کی جانب سے 3 ارب مالیت کی 1010 گاڑیاں آرڈر کی گئیں ،75 گاڑیاں جنوری میں، 200 فروری اور 225 مارچ میں ڈیلیور ہونگی،دستاویزکے مطابق 250 گاڑیاں اپریل اور 260 گاڑیاں مئی میں ڈیلیور ہونگی،ایف بی آر پہلی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 1 ہزار 10 ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ایف بی آر 1 ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کرے گا جبکہ  باقی رقم اس وقت ادا کی جائے گی جب 500 گاڑیوں کی ترسیل مکمل ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، وصولی کے لیے نظام بنایا جارہا ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ ایف بی آر کے اس فیصلے پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے، وہاج سراج نامی صارف نے لکھا کہ تقریباً 6 ارب روپے ٹیکس دہندگان کی محنت کی کمائی سے جن میں تنخواہ دار طبقہ...
    کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
۱