اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے جن کی لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ہو گی۔ 

ایف بی آر کے خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی، جس کے لیے ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا۔  1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی۔  3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی۔  1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی 2025 کے دوران کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی جب کہ مارچ میں 225 گاڑیوں کی ڈلیوری کی جائے گی۔ 

دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مارچ میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔

ترجمان ایف بی آرحکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔  یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے لی جا رہی ہیں۔  یہ گاڑیاں صرف فیلڈ افسران کے لیے ہوں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جائے گی گاڑیوں کی ایف بی آر ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں  گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔نئی فیسیں 14 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔۔1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی۔1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو گئی۔

پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی۔50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500 روپے فیس مقرر۔50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس لاگو۔100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10000 روپے ہو گئی۔

200 سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس 150 سے بڑھا کر 550 روپے کر دی گئی۔200 سے 400 سی سی موٹر بائیک کی فیس 1000 روپے مقرر۔400 سی سی سے زائد موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے ہو گئی۔تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا

متعلقہ مضامین

  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کی رپورٹ پیش
  • اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ ،الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد
  • حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں