Express News:
2025-04-05@03:00:24 GMT

پنجاب پولیس کی گاڑیاں بلٹ پروف کردی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

پنجاب پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کردی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنگل و ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑیاں کچہ کریمنلز کے خلاف اسپیشل آپریشنز کے دوران استعمال کی جائیں گی۔ سرحدی چوکیوں کے اہلکاروں کو خوارجی دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف چھاپوں کے لیے بھی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ کے ملازمین کو رپورٹنگ و دیگر حساس امور کی انجام دہی کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔ پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ سے دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آئے گی۔بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد سے کچے کے ڈاکوؤں اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں میں مدد ملے گی۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے خلاف

پڑھیں:

نوشہرہ: فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

—فائل فوٹو

نوشہرہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جارہی تھی، راستے میں کاہی نظامپور کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 4 نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی لاش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

کراچی، کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

 مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ میں بزرگ خاتون 15 پینک بٹن کی مدد سے اہلخانہ سے مل گئیں
  • موٹر سائیکل سوار ہوشیار ! سخت ٹریفک قوانین اور پابندیاں نافذ کردی گئیں
  • پنجاب: اسکولوں کے تدریسی اوقات میں کمی کردی گئی
  • پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ
  • کراچی میں گاڑیاں چھیننے والے ملزمان کا سہولت کار پولیس اہلکار گرفتار
  • نسیم شاہ نے نیوزی لینڈکے خلاف دوسرے میچ میں تاریخ رقم کردی
  • خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
  • نوشہرہ: فائرنگ سے خواجہ سرا قتل