ایف بی آر کو 1087 گاڑیاں خریدنے کی اجازت کس نے دی ؟ حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی آرکو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینےکا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایف بی آرکے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی اور ایف بی آر نےان میں سے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کیا ہے جس کے بعد ایف بی آرکے پاس مزید77 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔
وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو آپریشنل مقاصد کے لیے1300 سی سی تک گاڑیاں خریدنےکی اجازت دی ہے۔ایف بی آرکو نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ای سی سی اور وزارت خزانہ کی کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری حاصل ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس سننے سے معذرت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گاڑیوں کی خریداری کی کی اجازت ایف بی ا
پڑھیں:
استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدا یا بیچا تو انہیں بھی سزائیں ہونگی۔
سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موبائل بیچنے والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی، فون نمبر بھی لازمی درج ہوگا۔ سندھ حکومت نے چوری شدہ گاڑیوں کے پرزے بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکہ سے باہر کے ممالک میں اسٹارلنک نے ڈشز مفت دینا شروع کردیں