فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا 6 ارب روپے مالیت کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تقریباً 6 ارب روپے مالیت کی ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کو ’ایف بی آر‘ کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصّہ قرار دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک کمپنی کو 6 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے لیٹر آف انٹنٹ جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مرحلوں میں ہوگی اور پوری رقم ایف بی آر ادا کرے گا۔ 500 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگی کی جائے گی جسے پہلی کھیپ کی مکمل ادائیگی تصور کیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی۔ 1,010 گاڑیوں کی فراہمی جنوری سے مئی 2025 کے درمیان ہوگی۔
پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 اور مارچ میں 225 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 گاڑیاں اور مارچ میں 260 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔ گاڑیاں خاص طور پر فیلڈ افسران کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ہیں۔ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ افسران کے استعمال کے لیے ہوں گی۔
اس سے قبل ایف بی آر نے 26 ۔2025 وفاقی بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کیا تھا، جس میں ٹیکس چھوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنے، محصولات کی پیداوار بڑھانے اور ٹیکس قوانین کو ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، امریکن بزنس کونسل، پاکستان بزنس کونسل اور دیگر چیمبرز جیسی کاروباری ایسوسی ایشنز کو باضابطہ مراسلے میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز میں اصلاحات کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔
یہ تجاویز 31 جنوری 2025 تک آنے والے فنانس بل کو شکل دیں گی۔ ایف بی آر کی ترجیحات میں ٹیکس چھوٹ کو مرحلہ وار ختم کرنا بھی شامل ہے جس کے تحت محصولات کی چوری کو کم کرنے کے لیے تمام قوانین میں ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارب روپے اسٹیک ہولڈرز امریکن بزنس کونسل ایف بی آر بزنس ٹیکس ٹیکس چھوٹ چیمبرز آف کامرس فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات مشاورت نئی گاڑیاں نفاذ وفاقی بجٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارب روپے امریکن بزنس کونسل ایف بی ا ر ٹیکس چیمبرز ا ف کامرس فیڈرل بورڈ ا ف ریونیو محصولات مشاورت نئی گاڑیاں نفاذ وفاقی بجٹ وی نیوز گاڑیوں کی خریداری رپورٹ کے مطابق نئی گاڑیاں فیڈرل بورڈ ایف بی آر ارب روپے ف ریونیو کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
کراچی:شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن، رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا جبکہ 27 کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا۔ ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر ایک ڈمپر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ڈرائیور نہ صرف تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا بلکہ پیٹرولنگ کار کی جانب سے روکنے کی کوشش کے باوجود گاڑی نہیں روکی اور فرار ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری طور پر ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کریں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔ تاہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نمائندوں نے پہلے وقت مانگا اور بعد ازاں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔
ترجمان کے مطابق وعدہ خلافی کے بعد گزشتہ رات ٹریفک پولیس نے وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا، 27 کو ضبط کیا گیا جبکہ ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی شق 99/113 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور اور ڈمپر پولیس کے حوالے نہیں کیے جاتے۔ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں، سب کو قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا۔