Daily Mumtaz:
2025-03-03@16:34:42 GMT

اٹھ مقام میں شدید برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

اٹھ مقام میں شدید برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام کی جاگراں ویلی میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔

ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تمام سیاحوں کو بحفاظت منتقل کر دیا ہے۔

محکمۂ شاہرات کے مطابق جاگراں ویلی کٹن روڈ سے برف ہٹا دی گئی اور روڈ کو بحال کر دیا گیا۔

دوسری جانب مظفر آباد، وادیٔ نیلم، باغ اور نکیال سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ملتان، شیخو پورہ، گوجرہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا، نصیر آباد، دکی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں بھی گیس بند

شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے اوقات کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سوئی گیس ترجمان نے گیس بندش کی تردید کی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد چار نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا، نارتھ ناظم آباد میں بھی گیس بند ہونے کی شکایات ہیں۔

ناظم آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ پی آئی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون، فائیو ڈی میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ کیماڑی زروبی چوک اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے، کیماڑی بھٹہ ویلج میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس ترجمان نے گیس بند ہونے سے متعلق دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی معمول کے مطابق ہے، 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جا رہی ہے، 5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد ؛ ٹھنڈیانی میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری کا امکان
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ،سردی میں اضافہ
  • کراچی میں راتیں ٹھنڈی ہو گئیں، آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟ 
  • بادلوں کی پھر انٹری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشیں، پہاڑوں پر برفباری
  • طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کہاں کہاں متوقع ہے؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں بھی گیس بند
  • وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2 سے 4 مارچ تک شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی