2025-03-22@13:15:58 GMT
تلاش کی گنتی: 70
«کی تیاری کا اعلان»:
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خصوصیات...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا گیا ہے قائم مقام چیف جسٹس...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں سزامعطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی وکلاءکی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تیار کرلی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے...
عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس...
سپر ٹیکس کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز میں وکلا کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں اسی نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلیں زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان سپریم کورٹ کے پاس زیرالتوا مقدمات اپنے پاس منتقل کرنے کا آئینی اختیار موجود ہے، آئینی ترمیم کے بعد مقدمات کی منتقلی کا اختیار واضح کر دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیا مقدمات منتقلی کے لیے کسی تحریری درخوست کی ضرورت ہوگی، مخدوم علی خان کا موقف تھا کہ عدالت کی استدعا بھی زبانی درخواست شمار ہوسکتی ہے،...
— فائل فوٹو ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آج وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی۔خواجہ حارث نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں، ایف بی علی کیس کو جس طرح سےدوسری طرف نے اپنے دلائل میں بیان کیا وہ کیا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے ہونے والے 5ارب74کروڑ روپے کے چالانوں کی وصولی کے لئے سفارشات تیار کر لیں ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں جبکہ عام شہریوں کو شناختی و پاسپورٹ بنوانے و تجدید سمیت دیگر سرکاری سہولیات ای چالانز کی ادائیگی تک فراہم نہ کرنے کی سفارشات عدالت کو بھجوا دی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیف سٹیز کیمروں سے ہونے والے ای چالانز کی5ارب 74 کروڑکے جرمانے شہریوں کی جانب سے ادا نہیں کئے گئے۔(جاری ہے) ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چالاننگ کی وصولی موثربنانے کیلئے اہم تجاویز تیار کرکے عدالت میں پیش کردی گئی ہیں جس میں تجویز کیا گیاہے کہ ای چالان...
امریکی صدر نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے۔ ٹاسک فورس مختلف حکومتی ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف فٹبال اسٹیڈیم میں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے لیے اوول آفس میں فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کے ساتھ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔ یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا 2026...
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شام کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ دوسری جانب ملک کے بیشتراضلاع میں آج...
سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کا صفایا کرنے کے لئے کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کیے جائیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت عرفان میمن نے کہا، تجاوزات کے خاتمے...
روڈ میپ کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک چار مرحلوں میں شروع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سٹریٹ پاور کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔ تحریک کے تیسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوسز کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلئے جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مہنگائی کی لہر کیخلاف حکومتی اقدامات نامنظور تحریک شروع کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے تحریک کا روڈ میپ دے دیا۔ امیر جماعت اسلامی کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں ڈویژنل اور ضلعی سطع پر افطاریوں کا اہتمام کیا جائے، جبکہ متحرک ممبران...
وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، منصوبوں کی فنانشل مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے لیے آن لائن سسٹم تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اجلاس میں نئے آن لائن سسٹم کے بارے بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزراعلیٰ...
زیلنسکی کا یو ٹرن: ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ لندن میں یورپی سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ یوکرینی صدر کے مطابق، یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل کو استعمال میں لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو کہ جنگ کے بعد بحالی کے عمل کا...
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِنو کا مصری منصوبہ تیار ہے جو فلسطینیوں کے ان کے وطن ہی میں قیام کو یقینی بنائے گا۔ مصری وزیر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ غزہ کی تعمیرنو کا یہ منصوبہ چار مارچ کو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کے آئیڈیے کو مسترد کر دیا تھا اور اس خیال کی سفارتی محاذ پر مخالفت پر اتفاق کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے دوران چار فروری کو سامنے لائے گئے منصوبے...
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ہوا ۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں چکن کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم کی منظوری دی گئی ۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔پرائس کنٹرول کونسل نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کونسل مانیٹرنگ ، کوآرڈینیٹشن اور...
چین کی قیادت میں تیار کردہ بزرگوں کی دیکھ بھال کے روبوٹ کے بین الاقوامی معیارات کا باقاعدہ اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔ یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و...
لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی صدر مملکت سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بلدیاتی الیکشن کا ہونا...

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ؛ پاکستان کی مسلح افواج قوم خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پوری طرح تیار ہیں؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
سٹی 42آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پروقار موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس، پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیف جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی نے کہا 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم اور ناپاک ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ پوری مصروفیت کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اپنا ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کو اسلام آباد میں کانفرنس کرنے سے نہیں روکا، حزب اختلاف کے رہنما اس معاملے پر سچ بولیں۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، اپوزیشن اتحاد رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے اپوزیشن اتحاد میں ہونے سے حکمت پیدا ہوگی، کیوں کہ جب معاملہ فہم لوگ آگے آئیں گے تو بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بات چیت...

اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 351 افسران تعینات کیے گئے ہیں۔پلان کے مطابق 24 سے 27 فروری تک صبح 7 بجے سے رات 1:30 بجے تک بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پشاور سے لاہور جانے والی بھاری ٹریفک ٹیکسلا...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہر سال ایک کھرب روپیہ خسارے میں جاتا ہے، پرائیوٹائزیشن کے پراسس کو پبلک کر رہے ہیں، بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف منسٹریز کو ضم کیا جارہا ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے ہم مزید پیسے دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ٹیکس ریفارمز کریں، ہم جو اصلاحات لارہے ہیں وزیراعظم اس پر کلیئر ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری حضرات کو فائدہ ہوا ہے، معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں، تیل، گھی، دالوں کی بین الاقوامی قیمتیں گررہی ہیں،...

ججزکا تبادلہ ،‘آرٹیکل 200صدر کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا: اسلامآباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے صدر کی جانب سے ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلوں کے اختیارات کے استعمال اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے اور ان سمیت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی کسی بھی قسم کے عدالتی اور انتظامی کام کو انجام دینے سے روکنے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین، اسلامی اصولوں کے مطابق بلا امتیاز سب کے لیے سماجی انصاف اور مساوات کی ضمانت دیتا ہے۔ سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 20 فروری کو ہم سماجی انصاف کا عالمی دن مناتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے مساوات، انصاف اور وقار کو فروغ دیا جا سکے، یہ دن حکومتوں، تنظیموں اور افراد کی سماجی انصاف اور مساوات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے، یہ غربت اور صنفی امتیاز جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، جہاں تمام افراد مساوی حقوق اور مواقع حاصل کرسکیں۔انہوں نے...

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ،ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کر لیا جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا
پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
انسٹاگرام نے طویل عرصے کے انتظار کے بعد آخرکار ’’ڈس لائیک بٹن‘‘ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ’ڈس لائیک بٹن صارفین کو پوسٹس یا ویڈیوز پر ڈس لائیک کرنے کی اجازت نہیں دے گا، بلکہ یہ فی الحال صرف کمنٹس تک محدود رکھا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اگرچہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم یہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پوسٹ یا ویڈیو پر کیے گئے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے، لیکن مستقبل میں اسے پوسٹس اور ویڈیوز کے لیے بھی فعال کیا جا سکتا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری کی زیر صدارت کمشنر آفس شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 20فروری سے شروع ہونے والے12روزہ بگ کیچ اپ روٹین امیونائیزیشن مہم کے مائیکرون پلان کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کی تیاریوں اور عوامی آگاہی کے بارے میں جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران ، عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں( پولیو)بگ کیچ اپ مہم جو کہ 20فروری سے 5مارچ تک جاری رہے گی کے...
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
کراچی(کامرس رپورٹر) حب کے صنعتی شعبے نے پانی کی قلت کے خلاف جمعرات 20 فروری 2025 کو ہنگامی ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ علاقے میں پانی کی قلت کے جاری مسئلے کے حل کیلئے حب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے اور انکا کہنا ہے کہ کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اس لئے بلوچستان کے اہم ترین صنعتی علاقے حب کے صنعتکاروں نے مسلسل شکایات کے باوجود پانی کی درست مقدار میں عدم دستیابی پر جمعرات کو ہڑتال کرنے کی ہنگامی کال دی ہے۔صنعتی شعبہ جو مقامی معیشت کی بہتری میں بنیادی کردار انجام دیتا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پوری استعداد...
اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں۔ 15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں، یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام...
حیدرآباد :دریائے سندھ میں پانی کی سطح میںمسلسل کمی مستقبل میں زراعت ودیگر شعبوںکیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے،چھوٹی تصویر میں لاہور دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث نالے کا منظر پیش کررہاہے لاہور(نمائندہ جسارت) رواں سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار ہوگیا۔خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح شدید کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کا لیول 700 فٹ نیچے چلاگیا، جس کے بعد واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اس کے علاوہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ...
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے عائد کی گئی سرکاری ملازمین کے اثاثے مانیٹر کرنے کے لیے قانون سازی کی شرط بھی پوری کر دی ہے، وفاقی کابینہ نے مسودہ قانون کی منظوری بھی دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو مانیٹرنگ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری ملازمین کے مالی طرز عمل کو مانیٹر اور ریگولیٹ کر سکے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ مسودہ قانون منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔ عابد، عبداور عبادت میں فرق نہیں کرنا مزید :
کراچی:شہر قائد سے تعلق رکھنے والی 16سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ نجی ٹیو ی کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد کیلکولیٹر صرف 3دن میں تیار کیا گیا ہے، جس سے سندھی بولنے والے کاروباری افراد کو بڑا فائدہ ہوگا۔ اس حوالے سے طالبہ ماہ روز کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ ہنر اور مہارت کی اہمیت ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں پر کام کر کے خود مختار بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ ماہ روز کا تعلق ایک نجی اے آئی اسکول سے ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا...
چشتیاں(نیوز ڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندازمیں منایاگیا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈتا حیدر آباد پریس کلب تک ایک بڑی ’’یکجہتی کشمیرریلی‘‘ نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلا می ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید نے کی۔ ریلی سے نائب امیر عقیل احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، سابق صدر مشتاق احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری و صد ر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالباسط خان، حافظ سفیان اور صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد عرفان قائمخانی نے خطاب کیا۔ناظمین رونزاور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ریلی کوہ ِنورچوک،حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے...
سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کی مدد سے ریلز یا ویڈیوز کو ایک ہی کلک پر موبائل ایپ پر روکا جا سکے گا۔ اب تک انسٹاگرام میں موبائل ایپ پر ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک سے روکنے کا آپشن نہیں تھا، لیکن اب یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے ویڈیو کو روکنے کے بعد دوبارہ کلک کرنے پر وہ ویڈیو وہیں سے چلنا شروع ہو گی جہاں اسے روکا گیا تھا۔ میٹا نے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر...

سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس اعجازاسحاق خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں جن میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے 3 ججز نے بھی آج کیسز کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیسز سنے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب...

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، میڈیا پر خبر دیکھی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، 10 تاریخ کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے 10 فروری کو سب سامنے آیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ قابض میئر مرتضی وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے 16سالہ بدترین دور حکمرانی،ناااہلی وکرپشن کا جواب دیں، ہم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنے 9ٹاؤنز میں 125پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بحال اور آباد کیا۔ ناظم آباد میں الحسن چوک اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر 55ہزار اسکوئر فٹ پیور بلاک ورک اور چوک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کے لیے پانی کے منصوبے K-2اورK-3مکمل کیے لیکن پیپلز پارٹیK-4منصوبہ مکمل نہ کرسکی، چائنا کٹنگ کرنے والوں...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں بھرتی ہونے والے 9 ہزار 762 ملازمین کی فہرست سامنے آگئی، جنہیں سروس سے فارغ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ نگراں حکومت دورمیں 9ہزار 762 بھرتیاں ہوئیں۔ بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئیں۔ نگراں دورمیں سب سے زیادہ 4ہزار19بھرتیاں پولیس میں ، محکمہ بلدیات 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159بھرتیاں کی گئیں۔محکمہ اعلی تعلیم 702، محکمہ صحت میں 693 افراد اور محکمہ ایلمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن میں2 ہزار323 افراد بھرتی کئے گئے جبکہ محکمہ محنت،محکمہ داخلہ و دیگر اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔ یاد رہے کے پی اسمبلی...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ہر سرکاری ملازم کو 6 ہزار روپے کی مفت بجلی دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اسکیم کو ختم کرنے کے لیے قانونی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ قانونی کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی کمپنیوں کو مفت بجلی کی فراہمی بند نہیں کی جا سکتی، تاہم حکومت نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے اور یہ سہولت ختم کی جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے فروری 2025 ء میں گرین لائن اور اورنج لائن بس سروس کا انتظام سنبھالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں وفاقی حکومت سے گرین لائن بس سروس کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل کرنے کے لیے رسمی کارروائیاں مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز بھی حکومت سندھ کے حوالے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کو منصوبے کے معاہدے میں اصلاحات کے لیے قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کی...
ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کا انتظام سندھ حکومت کو منتقل کرنے کیلئےرسمی کارروائیاں مکمل کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن بس سروس کے آپریشنز بھی سندھ حکومت کے حوالے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو منصوبے کے معاہدے میں اصلاحات کیلئے قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ جنوری...
پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کی تیاری،پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی کا امکان ہے۔ ٹیکس ریٹس میں کمی کا مقصد پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانا ہے ۔ فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،ذرائع کے مطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائیگا۔دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں...
سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کے اشتراک سے جامعة المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء و طالبات کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مکمل...
ملک اشرف : وزیر دفاع خواجہ آصف کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری ,الیکشن ٹرنیونل نے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیئے ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی ،جس میں خواجہ محمد آصف کی سیالکوٹ این اے 71 سے کامیابی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر عظمت حارث نے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اُن کے موکل کے مدمقابل ریحانہ امتیاز ڈار نے انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔ انتخابی عذرداری دائر کرتے وقت دیا گیا بیان حلفی بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کا اظہار کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کشمیر یکجہتی کے لیے تیسرے بین وزارتی اور بین الصوبائی رابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں قیدہیں اور ہزاروں کی تعداد بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ...
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ملک میں بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے آئندہ چند سال کے دوران مزید 25آئی پی پیز لگانے کا منصوبہ بنالیا ہے ،رواں سال 2 سولر ، ایک بگاس اور ایک آئی پی پی درآمدی کوئلے پر مبنی منصوبے بنانے کا منصوبہ ہے۔،2026 میں 28.60 میگاواٹ صلاحیت کے 3 آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان بنایاگیا ہے ۔سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ چند سال کے دوران وفاقی حکومت نے مزید 25 نئے آئی پی پیز لگانے کا پلان بنایا ہے ۔25 نئے آئی پی پیز کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 7490 میگاواٹ ہے، دستاویز کے مطابق 2024 میں 916 میگاواٹ کے ہائیڈل اور بگاس کے 2 آئی پی پیز مکمل...
جے رام رمیش نے کہا کہ 22ویں قانون کمیشن نے یکساں سول کوڈ کا جائزہ لینے کے ارادے کا دوبارہ اعلان کیا تھا، مگر اپنی رپورٹ پیش کرنے سے پہلے ہی اس کمیشن کی مدت ختم کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے 23ویں لاء (قانون) کمیشن کی تشکیل کا اعلان نہ کئے جانے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ آخر حکومت اس باوقار ادارے کے ساتھ ایسا قابل اعتراض رویہ کیوں اختیار کر رہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ 22ویں قانون کمیشن کو بغیر کسی رپورٹ پیش کیے 31 اگست 2024ء کو ختم کر دیا گیا۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر...

نیب کا بڑا فیصلہ ،مفرور ملک ریاض کے مزید اثاثے ضبط کرنے کی تیاریاں مکمل، دبئی حکومت سے رابطے کا فیصلہ ، دبئی پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنیوالوں کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا ، تفصیلات سب نیوزپر
نیب کا بڑا فیصلہ ،مفرور ملک ریاض کے مزید اثاثے ضبط کرنے کی تیاریاں مکمل، دبئی حکومت سے رابطے کا فیصلہ ، دبئی پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنیوالوں کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا ، تفصیلات سب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا عوام الناس کو ان عناصر کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے جو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاوسنگ سوسائٹیز کے نام پر دن رات پیسے بٹوڑنے میں مصروف ہیں۔ نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
کراچی: سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہر کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام تقریباً ایک ماہ گزر جانے کے باوجود التوا کا شکار ہے، جس کی وجہ سے کراچی ، حیدرآباد، جامشورو کوٹری اور مضافاتی علاقوں کے لاکھوں افراد پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں. ذرائع کے مطابق اس دوران مقررہ وقت 8 کلومیٹرز تک کام مکمل کرنا تھا، مگر تاحال 5 کلومیٹر کا کام بھی آدھا ادھورا کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق کے فور منصوبہ بھی کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے،کے فور منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے کوٹری بیراج سے نکلنے والے کلری بگھاڑ فیڈر میں پانی کی کیپیسٹی بڑھانے...
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی اپیل تیار ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 وکلا اپیل دائر کریں گے۔ منگل 21 جنوری کو اپیل دائر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 وکلا اپیل دائر کریں گے، وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ وکلاء نے وکالت نامے ملزمان سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیئے، جیل حکام ممکنہ طور پر وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔ منگل 21 جنوری کو اپیل دائر ہونے کا...
پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج 18 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے، 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہوگا۔دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد...
رٹ )وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ...
کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ...
لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ سٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025ء تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی...