لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔

ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور پر نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے اتفاق کیا۔ اس اہم ملاقات میں لبنان کی سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق

انا طولیہ (نوائے و قت رپورٹ)  ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملاقات کی۔ اناطولیہ  ڈپلومیسی فورم 2025 کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میں ملاقات ہوئی۔ نائب صدر جودت یلماز نے ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلیمی منصوبوں اور معاشی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی امکانات، تجارت، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نائب صدر ترکیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان دو بھائی ہیں۔ مریم نواز نے ترکیہ کے نائب صدر کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے ہنرمند افرادی قوت اور گلوبل سکل میپنگ میں تعاون پر بات چیت کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ترکیہ کے نائب صدر کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعلی مریم نواز نے نائب صدر ترکیہ کو صوبہ پنجاب میں تعلیم اور ہنر کی ترقی کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی  مریم نواز شریف نے انا طولیہ ڈپلومیسی فورم میں ترک خاتون اول کی دعوت پر کلچرل شو میں شرکت کی۔ ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردگان کے ہمراہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سٹال کا دورہ کیا۔ دوسری طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صوبے سیستان میں 8 معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے المناک واقعہ پر گہرے رنج والم کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد اداکار جاوید کوڈو کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سے سفیر ترکیہ ‘ ایران کی ملاقات عدالتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق
  • چیف جسٹس سے ترکیہ اور ایران کے سفیر کی ملاقات، عدالتی شعبے میں تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق
  • چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستانی ہیڈ آف مشن کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی واپسی پر گفتگو
  • مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • چین اور انڈونیشیا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، چینی صدر
  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق