تجاوزات کا صفایا کرنے کے لئے کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کا صفایا کرنے کے لئے کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی گئی۔
تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی ہے
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی ہدایت کی اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کیے جائیں۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
عرفان میمن نے کہا، تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کی مدد سے بھاری مشینری کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے، تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تجاوزات کے
پڑھیں:
اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔
ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔