اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کی عدم دستیابی، کاز لسٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس اعجازاسحاق خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں جن میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے 3 ججز نے بھی آج کیسز کی سماعت کی۔
ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیسز سنے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاریاسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بینچ میں بھی 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے آج 9 کیسز کی سماعت کی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف کے بینچ میں 6 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی باد ہائی کورٹ کیسز کی سماعت
پڑھیں:
سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ
سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا گیا۔وفاقی وزارت قانون و انصاف نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔