حب انڈسٹریل سیکٹرکا پانی کی عدم دستیابی پر ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) حب کے صنعتی شعبے نے پانی کی قلت کے خلاف جمعرات 20 فروری 2025 کو ہنگامی ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ علاقے میں پانی کی قلت کے جاری مسئلے کے حل کیلئے حب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے اور انکا کہنا ہے کہ کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اس لئے بلوچستان کے اہم ترین صنعتی علاقے حب کے صنعتکاروں نے مسلسل شکایات کے باوجود پانی کی درست مقدار میں عدم دستیابی پر جمعرات کو ہڑتال کرنے کی ہنگامی کال دی ہے۔صنعتی شعبہ جو مقامی معیشت کی بہتری میں بنیادی کردار انجام دیتا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداواری سرگرمی انجام دینے سے قاصر ہے۔ایوان صنعت وتجارت حب کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اپنی شکایات مقامی حکومت تک پہنچانے میں تمام ذرائع استعمال کئے لیکن بدقسمتی سے یہ مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے ،پانی کے بغیرصنعتی سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہے۔ترجمان نے کہا کہ حب صنعتی شعبہ کاروبار کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کرتا ہے جو علاقائی اور قومی معیشت دونوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پانی کی عدم فراہمی نے نہ صرف فیکٹریوں کے کام کو متاثر کیا ہے بلکہ مزدوروں اور مقامی رہائشیوں کی روزگار کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔حب کے صنعتکاروں نے کہا ہے کہ جب تک پانی کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی، صنعتی پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ فوری کارروائی کریں اور علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری حل تلاش کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
واپڈا کی آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد28 ہزار 900کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 200کیوسک اور اخراج 27 ہزار200کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد49 ہزار100 کیوسک اور اخراج49ہزار100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد27 ہزار200کیوسک اور اخراج17 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار600 کیوسک اور اخراج 6ہزار100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1415.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185ملین ایکڑ فٹ ہے۔(جاری ہے)
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1106.10 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.445 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔\932