190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی اپیل تیار ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 وکلا اپیل دائر کریں گے۔ منگل 21 جنوری کو اپیل دائر ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 وکلا اپیل دائر کریں گے، وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ وکلاء نے وکالت نامے ملزمان سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دیئے، جیل حکام ممکنہ طور پر وکالت نامے پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔ منگل 21 جنوری کو اپیل دائر ہونے کا امکان ہے۔ وکیل خالد یوسف چودھری نےبتایا کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اپیل دائر
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔