2025-01-22@01:09:48 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«کہ ملک ریاض»:
اپوزیشن راہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے صرف سیاسی شکار دیکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے سیاسی بحران کو بڑھانے میں کندھا استعمال کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عمر ایوب، راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران...
واشنگٹن: صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔ حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ انکا کہنا...
ریاض (سید مسرت خلیل) وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم و آبی وسائل مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اس کا شمار گولڈ اورکاپر جیسے بڑے معدنی ذخائر رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے اور پاکستان اپنے معدنی وسائل کو بروئے کار لاکر معاشی بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری فیوچر منرلز فورم کے تیسرے روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے معدنیات کے حوالے سے دنیا کو ایک جگہ پر جمع کرکے قدرتی وسائل کے مستقبل کے حوالے سے جو لائحہ عمل دیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اس سے دنیا بھر کے ممالک...
لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجرم اور اس کے حواریوں کو سزا ہوئی ہے، این سی اے نے پیسہ پاکستان کو دیا، انہوں نے جیبوں میں ڈال لیا، انہوں نے رشوت کے طور پر 5-5 قیراط کی انگوٹھیاں لیں، اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ...
دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطارتارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،اب تم آوٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پچھلے سال مہنگائی 38فیصد تھی اب 3 اعشاریہ9فیصد پر ہے،معیشت کی ترقی کے حوالے سے عالمی ادارے بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، پاکستان پر بیرون...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں مسائل کےحل کیلئے پارلیمان میں بات کریں، ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار ادا کروں گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل محمود اچکزئی دعوت دینے آئے تھے، انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی، میں نے کہا اپنی جماعت سے مشاورت کرنے کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔ انہوں...
ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دبئی اور عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض ہر حکومت کے سربراہ کو نوازتے ہیں، جس کے بدلے وہ کھربوں روپے کی زمینوں کو مفت میں ہتھیا لیتے ہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک ریاض کے کارندوں کو جیل میں ڈالا تو ملک ریاض نے صوبہ سندھ کا رخ کیا، جہاں حکومت سندھ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟ ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے ورلڈ ایکو نیوز (وی نیوز) کو خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ 7...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، واشنگٹن میں 8 ہزارفوجی 20 ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاس کے اطراف میں دوکلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا۔30 میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقہ کو چھانی میں تبدیل کردیا جائیگا۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے، تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاس آنے کے بعد تقریبا...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ مجھے ٹرولنگ کے دوران کہا جاتا ہے کہ میں نے اسکرٹ پہن لی تو استغفار نہیں کر سکتی۔وینا ملک نے نجی شو میں کئی سوالوں کے جوابات دیئے. اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔ وینا ملک نے بتایا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ...
فائل فوٹو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔دوپہر میں ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔