حکومت کا بیرون ملک جانے والوں کو قرضہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے کاروباراور زراعت قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قرضہ سکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لئے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جبکہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے۔
سٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک روزگار پر جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لئے 10 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا، قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہوگا جبکہ قرض کی فراہمی 21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کے لئے ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز آنے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں، آفس آرڈر جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حکومت کا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان
پشاور(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نےا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پراجیکٹ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے 10 اضلاع کی ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مڈل کی جن طالبات کا سکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہو وہ مستفید ہونگی، حکومتی اقدام سے طالبات کو سفری سہولت میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی۔
مراسلے کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرانسپورٹ صوبے کے 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کیا جائےگا،اس میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تور غر ، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق اگلے تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگا، فائڈہ براہ راست بچیوں کو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:’عالمی بینک اور اے ڈی بی کے بڑے منصوبے اصل میں کرپشن کی جڑ ہیں‘