پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، تحریک انصاف ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تحریک انصاف سے اقتدار حاصل کیا، جب اقتدار حاصل کیا اس وقت ہر طرف تباہی تھی، کہا جا رہا تھا ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہوجائے گا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر اس ملک کیلئے امید کی کرن پیدا کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، آئندہ چند ماہ میں سیالکوٹ کی شکل بھی بدلتی نظر آئے گی،
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی، پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے، بانی پی ٹی آئی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا، بانی پی ٹی آئی اب سیاست کر رہا ہے کہ مجھے میٹنگز میں لیکر جائیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف نے ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کےلیے دن رات کوشاں ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی لہر ہے، پاک فوج کے جوان قربانیاں دیکر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے عوام کو خوشخبریاں سنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی خواجہ ا صف نے کہا کہ
پڑھیں:
آئی ایم ایف پروگرام میں رہتےہوئےعوام کوریلیف دیاگیا،:مریم اورنگزیب
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتےہوئےعوام کوریلیف دیاگیا ہے۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سےبجلی کی قیمتوں میں کمی عید پربڑا تحفہ ہے، ہرمکتبہ فکرکی طرف سے وزیراعظم کےاقدام کاخیرمقدم کیاگیا ہے، وزیراعظم اوران کی ٹیم انتھک محنت سےمسائل کےحل کےلیےکوشاں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نےعوام سےبجلی سستی کرنےکاوعدہ پوراکردیاہے.حکومتی اقدامات سےمعیشت کےتمام شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے. اللہ تعالیٰ کےفضل سےمہنگائی بھی کم ترین سطح پرہے۔سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ 2018میں پھلتے پھولتے پاکستان کاراستہ روکاگیا. پی ٹی آئی دور میں علاقائی ترقی کےمنصوبےسی پیک کوروک دیاگیا، نوازشریف دورمیں معیشت مستحکم، دہشت گردی ختم، خوشحالی کادورشروع ہوچکاتھا. نام نہادتبدیلی کےمنصوبےنےملک کوہرشعبےمیں پیچھےدھکیل دیا۔سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانےوالےعناصراب خود تفریق کاشکارہوگئے، شاندارمعاشی کامیابیوں پروزیراعظم شہبازشریف کوسلام پیش کرتی ہوں، پنجاب حکومت نےگزشتہ سال عوام کوبجلی کی مدمیں 45 ارب کاریلیف دیا، پی ٹی آئی کے4 سال کے دور میں ملک کےساتھ کھلواڑکیاگیا۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےسیاسی مقاصد کےلیےملکی مفادکوداؤ پرلگایا. احتساب کانعرہ لگانےوالوں نے کےپی میں احتساب کمیشن کےدفترکوتالہ لگادیا، عوام کوریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں رمضان بازارکےذریعےعوام کوایک ارب11کروڑکاریلیف ملا، زراعت، تعلیم، صحت کے شعبوں میں انقلابی منصوبےشروع کیےہیں. کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، مفت ادویات، طلباکےلیے وظائف سمیت کئی منصوبےجاری ہیں. حکومتی اقدامات سےعالمی سطح پرملکی ساکھ میں اضافہ ہواہے. سیاسی وابستگی اپنی جگہ، ملکی وقار اور مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےاحتجاج کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں، توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ، قومی املاک پر حملہ آور ہوناپی ٹی آئی کی سیاست ہے، گندم خریداری کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب جلد اعلان کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نےعوام کےریلیف کےلیےاسپتالوں کےدورے کیے.مہنگائی ایک سال مکمل ہونےپرتاریخ کی کم ترین شرح0.7فیصدہے۔سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر مہینےعوام کو بجلی پرریلیف ملےگا.پی ٹی آئی دور میں بجلی پیداکرنےوالےپلانٹس سےفرانس آئل ختم ہوگیا.انہوں نےسیاست کوبچانےکےلیےملک کوڈیفالٹ کیا. کوئی دن ایسا نہیں جب وزیراعلیٰ عوام کوریلیف نہیں دےرہیں.ہم عوام کوریلیف دینے آئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ رمضان پیکج کےتحت راشن گھروں میں پہنچایاگیا، تاریخ کاسب سےبڑاکسان پیکج دیاگیا. 50 ہزاربچوں کو ہم اسکالرشپ دےچکےہیں، پورے پنجاب میں ساڑھے700سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں، کہاجاتاہےوفاق میں حکومت ہےاس لیے پنجاب میں ریلیف مل رہاہے. بانی کی حکومت میں بزدارکس کےوزیراعلیٰ تھے؟مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبےپرنوازشریف، مسلم لیگ ن کی چھاپ ہے، پی ٹی آئی دورمیں مسلم لیگ ن کی قیادت نےسیاسی انتقام کابہادری سےمقابلہ کیا.دوسروں کوچور، ڈاکو کہنے والے آج خودایک دوسرےپرالزامات لگارہےہیں۔سینئرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نہروں کےمعاملےپرکسی کوسیاست نہیں کرنی چاہیے، جووعدےن لیگ نےکیےان کوپورابھی کیا. اللہ تعالیٰ ہماری محنت میں برکت ڈال رہاہے،مددکررہاہے، آنےوالےدنوں میں بھی خوشخبری سنائی جائےگی. بجٹ میں عوام کی زندگیوں میں بہتری کےلیےکوشش ہوگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام انتشار کاحصہ نہ بنیں، سیاسی وابستگی ضروررکھیں، سیاسی اسپیس اورانتشارکی اسپیس میں فرق ہے، کوئی کسی کاپانی چوری کرہی نہیں سکتا، پانی صوبائی معاملہ ہے، متنازع باتیں نہیں کرنی چاہیئں. پانی کےمعاملےپرسی سی آئی کافورم موجودہے۔سینئرصوبائی وزیر کا یہ مزید بھی کہنا تھا کہ ایک شخص اچکزئی کی نقلیں اتارتاتھا. وہ شخص مولانا کو مختلف القابات سےپکارتاتھا. دہشت گردی پرنوازشریف نےسب کوایک میزپربٹھایا تھا، جعفرایکسپریس پرجوسیاست کی گئی.عقل والاایسانہیں کرسکتا. ابھی 4 سال ہیں.عوام کو ہرروزریلیف دیں گے.آئی پی پیزکےساتھ ورکنگ ہوئی.آرمی چیف، اداروں نےبہتری کےلیے کرداراداکیا ہے. ہرشخص نےیہ سمجھ کرمحنت کی فائدہ عوام کوہوگا.بجلی چوری روکنےکےلیےآرمی چیف نےاہم کرداراداکیا۔