2025-02-27@10:01:01 GMT
تلاش کی گنتی: 32

«پیکج فراہم»:

    برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔  وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔ King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan. England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE — JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26,...
    خیبرپختوانخوا میں مستحق خاندانوں کو اس سال بھی رمضان اور عید پیکج فراہم کیا جائے گا۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان اور عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیکج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔  صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امدادی پیکج کی رقم 15 رمضان سے پہلے بینکوں اور ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی...
    برطانیہ کے شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ @RoyalFamily پر جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ نے دارجیلنگ ایکسپریس میں کھجوریں پیک کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر روزہ افطار کرنے کے لیے سب سے پہلے کھجور کھائی جاتی ہے اور اسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے مقامی اسپتالوں کے لیے کھجوریں پیک کرنے میں مدد فراہم کی تاکہ روزہ دار افطار کے وقت ان کھجوروں سے روزہ افطار کر سکیں۔ دارجیلنگ ایکسپریس ایک معروف ریستوران ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار...
    ہر سال حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسپیشل رمضان پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے، کبھی سستے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں، کبھی مفت آٹا فراہم کیا جاتا ہے تو کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز سامنے آ رہی ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز مائنس : حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس مرتبہ ملک بھر کے 39 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہی مرتبہ 5 ہزار...
    ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کی سمری کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔ پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو ایک بار پانچ ہزار روپے کی کیش مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس پیکج کا مجموعی بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے بجٹ سے رمضان پیکج کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ سے 2 ارب روپے دینے کی تجویز...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں انہوںنے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔زرداری نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم مواقع فراہم...
      (سی پیک) اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوش حالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ، خطاب صدرمملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں اور فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل کرلی گئی ہے ۔اسلام آباد میں ’’علاقائی روابط اور پاکستان:ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک ۔چین اقتصادی راہداری...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر بندرگاہ خطے میں تجارت اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے ایک منفرد حیثیت دیتی ہے۔ "قدرتی تجارتی راہداری"  ملک،  چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ وہ گزشتہ روز  ایوان صدر میں پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام  بین الاقوامی کانفرنس "علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع" کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز...
    اسلام آباد: اقتصادی و تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام لائے گا۔ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے سی پیک کو ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیا، اجلاس کے دوران ماہرین نے زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے علاقائی معاشی خوشحالی کا ممکنہ ذریعہ بناتی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹجک لوکیشن مشرق اور مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا، اب دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ کانفرنس میں سفارت کاروں، ماہرین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے کیا۔ اختتامی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا جہاں صدر پاکستان نے شرکاء کی بڑی کمیونٹی سے خطاب...
    سہون ،قائم مقام گورنر سندھ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ مزار پر چادر چڑھا کرلعل شہبازقلندرؒ کے عرس کاافتتاح کررہے ہیں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں پناہ کے وفد نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔وفد کے سربراہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) مسعود الرحمن کیانی نے اسپیکر کو عوام میں امراضِ قلب کے پھیلاؤ اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے معاشی اور معاشرتی مسائل کو ان بیماریوں کی بڑی وجوہات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ان امراض سے متاثر ہو رہا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دل کی بیماریوں کی روک تھام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی جنید انور چوہدری اور بلال اظہر کیانی سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پارلیمنٹ ہائوس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صفائی ستھرائی، مہمانوں کے داخلے کے مسائل اور پارکنگ کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کا...
    دہشت گرد حملے پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات اور دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے۔ یہ یقین دہانی صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات پر کرائی ہے۔ دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے بعد مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔  صدر آصف علی زرداری کا دورہ بہت اہم وقت پر ہو رہا ہے اور اس کا پس منظر یہ ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی امور پر معاملات طے ہونے جا رہے...
    میاں زاہد اسلام انجم ایک معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور ’’ویلیو گروپ‘‘ کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین لکھاری کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔۔میرا ان کے ساتھ تعلق تین دہائیوں پر مشتمل ہے اور یہ تعلق بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہے۔۔۔ حال ہی میں انہوں نے ’’موٹیویشنل سپیکرز: ایک حقیقت، ایک فریب‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے، جس میں موٹیویشنل سپیکرز کے کردار اور ان کی حقیقت پر اسلامی نظریے کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی ان کی ایک کتاب پبلش ہو کر ملک بھر میںپذیرائی حاصل کر چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے اقوال لاکھوں افراد پسند کرتے ہیں ،فیس بک پر ان...
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کوان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہتر ہوتے ہوئے معاشی اعشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے ،عوامی فلاح و بہبود کے لیے وفاق...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جہاں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے...
    راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ  پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ موجود تھے،اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری ودیگر اراکین قومی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ،ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ، عوامی فلاح و بہبود کیلئےوفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی 
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ اس ملاقات کے موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارک باد...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔چینی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ جمعرات کو ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے اب چین پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے، زراعت اور صنعتی شعبوں...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید...
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دیدی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے،اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےنیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیاء اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے.اس کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم چینی صدر عزت...
    صوبہ بلوچستان قدرتی ذخائر سے مالامال پاکستان کا ایک اہم صوبہ ہے۔ اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ پاکستان کی معیشت آنے والے وقتوں میں گوادر ہی سے جڑی دکھائی دیتی ہے اور پاکستان کے مستقبل کی بنیاد بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت پر منحصر ہے، لیکن اس کے باوجود سماجی اور اقتصادی اشاریوں کے اعتبار سے اسے نسبتاً پسماندہ صوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم افواج پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کئی عملی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ ملک دشمنوں نے پاکستان خصوصاً بلوچستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے...
    کراچی: معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے اور غربت کے خاتمے کیلیے تھنک ٹینکس قائم کیے جائیں اور اڑان پاکستان منصوبے کے تمام 5 ایز کو سی پیک کے دوسرے فیز میں شامل کیا جائے۔  واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لانچ کردہ اقتصادی بحالی اور معاشی ترقی کے پانچ سالہ منصوبے اڑان پاکستان میں 5ایز سے مراد ایکسپورٹ، ای پاکستان، انوائرنمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج، انرجی اینڈ انفراسٹرکچر، اور ایکویٹی اینڈ ایمپلائمنٹ ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاشی خوشحالی کیلیے ایک نیا اور جامع منصوبہ لانچ کیا ہے،  لیکن اسٹرکچرل اصلاحات کے بغیر اس کے ناکام ہونے کا اندیشہ موجود رہے گا۔  منصوبے کو کامیاب بنانے کیلیے انڈسٹری، پیداواری...
    ---فائل فوٹو  اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و کاکس کی چیئرپرسن عشرت اشرف نے کی۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پرانے چہروں کو فوقیت دی اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم... اجلاس کے دوران خواتین کے مسائل پر مؤثر قانون سازی اور پالیسی سازی پر غور، خواتین کے سیاسی، سماجی، قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کے فعال کردار کو یقینی بنانے پر گفتگو کی...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ان دنوں کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت مختلف شاہراہوں کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ پیکج میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، زرغون روڈ، ڈبل روڈ اور ان سے ملحقہ شاہراہوں کو دورویہ کرنے، سڑک کے درمیان ڈیوائڈرز اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش بھی کی جارہی ہے۔ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق احمد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان آمد کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس پراجیکٹ کے تحت 5 اہم شاہراہوں جن میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، لنک بادینی روڈ، جوائنٹ روڈ اور ریڈیو ٹاور سے ملحقہ سڑک کو شہر کے دونوں اطراف...
     حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں مذاکرات کی راہ ہموار ہونے لگی، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، کمیٹی دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی، ملاقات کیلئے مذاکراتی ٹیم کے ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا شامل ہیں، علی امین گنڈاپور کی بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ کمیٹی مذاکرات کے تیسرے دور کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان کے مطابق، اسپیکر نے سیاسی تلخیوں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے متعد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔ اسپیکر نے خاص طور پر اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا، جس سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہوئی۔ ترجمان نے...
    پاک چین اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے کی۔ اجلاس میں دونوں فریقوں نے گزشتہ سال جنوری میں اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے معیار اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس مرحلے میں صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز کے علاوہ صاف توانائی، زراعت اور معاشی فلاحی منصوبوں کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔...
۱