سٹی42:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کی ایم پی اے فرح عظیم شاہ نے  دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر بیتھ کر دھرنا دے دیا۔

آج بلوچستان اسمبلی مین جعفر ایکسپریس سانحہ پر بحث کے دوران فرح عظیم شاہ ایم پی اے نے تلخ تنقید کی۔ انہوں نے  کہا،  ابھی بات فاتحہ کہنے اور مذمتیں کرنے سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ 

جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت 

جہاں مواصلات کا کوئی نظام ہی نہیں، وہںا پر دہشتگردی ہوئی اور اس اس واقعہ کو انڈیا کے چینل بریک کرتے ہیں ۔  بلوچستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والا اسلحہ افغانستان سے آتا ہے ۔

فرح عظیم شاہ  نے کہا، :ہم نے اپنے افغان بھائیوں کی کئی دہائیوں تک مہمان نوازی کی، انہوں نے ہمارے ساتھ کیا کِیا۔

بلوچستان میں آج جو حالات ہیں اس کے ذمہ دارہم سب ہیں۔ بلوچستان اسمبلی  میں فرح عظیم شاہ کی تلخ تقریر  آگے بڑھتی گئی تو سپیکر نے ان کا مائیک بند کروا دیا۔ فرح عظیم شاہ نے سپیکر پر بھی سیدھی تنقید کی تھی۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف

اسپیکر نے مائیک بند کردیا  تو فرح عظیم شاہ نے اپنی نشست سے اٹھ کر سپیکر کی نشست کے سامنے اسمبلی کے فرش پر دھرنا دے دیا۔ 

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی بھی اس وقت ہاؤس مین موجود تھے۔ سرفراز بگٹی اور اسمبلی کی بعض خاتون ارکان کے سمجھانے بجھانے پر  فرح عظیم شاہ نے دھرنا ختم کیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے

پڑھیں:

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، جس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سے دوبارہ منتخب رکن حاجی علی مدد جتک اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے۔

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 104 مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔

اجلاس میں صوبائی مشیر مینا مجید بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کریں گی۔

اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز کا مسودہ قانون پیش اور وقفہ سوالات میں محکمہ خزانہ اور محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی حالت کے ذمہ دار ہم سب ہیں، فرح عظیم کی اراکین اسمبلی پر تنقید
  •  بشیر زیب، میر حیربیار مری دہشتگردی کررہے ہیں۔  کیا ہم انہیں اجازت دے دیں کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر ماریں
  • بلوچستان میں بڑھتی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے، ممبران جی بی کونسل
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • بلوچستان میں دہشتگردی غیرمعمولی اقدامات کی متقاضی
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • اپرٹی کارکنان بلوچستان کے مختلف تھانوں میں گرفتاریاں اور دھرنا دینگے، بی این پی
  • بی این پی کے کارکنان کل تھانوں میں گرفتاریاں اور دھرنا دینگے، اعلامیہ