قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دیدی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے،اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔کنوینرپارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نکہت شکیل اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی اس اقدام کوقابل ستائش قرار دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
وقفہ سوالات کے دوران عدم موجودگی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا وزارت داخلہ کے افسران پراظہار برہمی
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران موجود نا ہونے پر اسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں طےہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کےدوران نہیں ہوگا، اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔
اسپیکر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔
وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اس پر کچھ دیر بعد وزارت داخلہ حکام اجلاس میں پہنچ گئے۔
اسپیکر نے وزارت داخلہ کے سینئر افسر سے سوال کہا کہ آپ اب آ رہے ہیں؟ افسر نے جواب دیا نماز پڑھنے گیا تھا، اسپیکر نے کہا آپ دونوں افسران میرے دفترمیں بیٹھیں، جب تک سیشن ختم نہیں ہوتا آپ یہاں سے نہیں جا سکتے۔