خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و کاکس کی چیئرپرسن عشرت اشرف نے کی۔
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پرانے چہروں کو فوقیت دیاسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم.
اجلاس کے دوران خواتین کے مسائل پر مؤثر قانون سازی اور پالیسی سازی پر غور، خواتین کے سیاسی، سماجی، قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کے فعال کردار کو یقینی بنانے پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر عشرت اشرف نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر خواتین کے حقوق پر مشترکہ جدوجہد کریں گے، ویمن کاکس خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواتین کی
پڑھیں:
وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی ملاقات
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے ملاقات کی‘ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے جاری مذاکرات کی صورتحال اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ارکان کے تقرر پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی ریٹائرمنٹ، اپوزیشن لیڈر کے خط کا معاملہ زیر غورآیا۔