قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔کنوینئرپارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نکہت شکیل اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی اس اقدام کوقابل ستائش قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول ہوگیا ہے اور اب کل صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے سینیٹ کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
عدالت نے بابر اعظم پر الزام لگانے والی خاتون کو طلب کرلیا
مزید :