کے پی میں رمضان اور عید پیکج کے تحت مستحق خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
خیبرپختوانخوا میں مستحق خاندانوں کو اس سال بھی رمضان اور عید پیکج فراہم کیا جائے گا۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان اور عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیکج صوبے کے مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکج فراہم کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امدادی پیکج کی رقم 15 رمضان سے پہلے بینکوں اور ایزی پیسہ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے ہدایت کی ہے کہ امدادی پیکج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلی نے یتیم اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ خواجہ سراوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امدادی پیکج پیکج فراہم
پڑھیں:
یکم رمضان کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ نصاب جاری
ویب ڈیسک: وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔
وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی،وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق بچت اکاؤنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
بینکوں کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔
زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔