سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاک چین اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے کی۔
اجلاس میں دونوں فریقوں نے گزشتہ سال جنوری میں اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے معیار اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس مرحلے میں صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز کے علاوہ صاف توانائی، زراعت اور معاشی فلاحی منصوبوں کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی پیک کے علاقائی رابطے، مشترکہ فلاح و بہبود اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:پاکستان سی پیک کو وسعت دینے کے لیے پُر عزم ہے، اسحاق ڈار
پاکستان کی سیکرٹری خارجہ نے سی پیک کو پاک۔چین اقتصادی تعاون کی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کی روشن علامت قرار دیا۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگچین کے نائب وزیر خارجہ نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت متعارف کرائے گئے پانچ نئی راہداریوں کی باہمی معاونت پر روشنی ڈالی، جو برآمدات، ای۔پاکستان، توانائی، ماحولیات اور مساوات کے تصورات پر مشتمل ہیں۔
دونوں فریقوں نے میڈیا، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CPEC meeting PAK CHINA پاک چین سی پیک.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ سستی صنعتی بجلی کیلئے تجاویز کا جائزہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صنعت کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ جمعرات کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خزانہ، بجلی، اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے بجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیا اور صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی شعبے میں بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔