2025-01-18@19:31:04 GMT
تلاش کی گنتی: 43
«ویڈیو وائرل»:
بھارت میں ایک بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کلپ ایک چھت پر بیٹھے بندر پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں وہ پتنگ کی تار کو مہارت سے پکڑے ہوئے ہے اور اسے انسانوں کی طرح درستگی کے ساتھ کنٹرول کررہا ہے۔ جو چیز ویڈیو کو مزید دلچسپ بناتی ہے وہ پس منظر میں ہنسی کی آوازیں ہیں کیونکہ تماشائی غیر معمولی نظارے سے محظوظ ہورہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Sankata mata ❤️ (@mahadev__833) ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ بنارس ہے جہاں بندر بھی پتنگ اڑاتے ہیں۔ انسٹاگرام پر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم سے جیولین تھرو سیکھنے لگے۔ سوشل میڈیا سائٹس پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ارشد ندیم کیساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آل راؤنڈر کو اولمپئین کے ہمراہ جیولین تھرو سیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ارشد ندیم نے شاہد آفریدی کو جیولین تھرو پھیکنے کا طریقہ بھی سیکھایا، جس کے بعد سابق کرکٹر نے تھرو بھی کی۔ مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی گزشتہ سال ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے مینز مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کا سب سے لمبا تھرو...
گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو حکام پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے اور لیسکو حکام کے مطابق پولیس صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ایئر لائن سب ڈویژن کی حدود میں لیسکو کی ٹیمیں معمول کی چیکنگ کردہی تھیں کہ ایک بیوٹی سیلون کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، جب اس کا لوڈ چیک کیا گیا تو بیوٹی سیلون کا سارا لوڈ اس ڈیڈفیز پر چل رہا تھا۔ ایکسیئن جوہر ٹاؤن احمد فراز کے مطابق لیسکوکی ٹیم نے میٹر اتارا تو بیوٹی سیلون سے ملازمین نے نکل کر لیسکو ٹیم کو یرغمال بنالیا۔ سیلون کے ملازمین نے بتایا کہ یہ معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای کے مہمان) سے ملاقات کی فیک ویڈیو بنانے اور اس کو وائرل کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جنوری کو یواے ای سے وفد پاکستان آیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کی فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، اس مہم میں ملوث 8 ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔ چوہدری سرفراز نےکہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے،گرفتار 8 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان نے اعتراف کیا...
ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای کے مہمان) سے ملاقات کی فیک ویڈیو بنانے اور اس کو وائرل کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جنوری کو یواے ای سے وفد پاکستان آیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کی فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، اس مہم میں ملوث 8 ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔ چوہدری سرفراز نےکہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے،گرفتار 8 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو...
ترکیہ میں ایک افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین بھائی اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد مسجد کو بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ تین بھائیوں نے والد کے چھوڑے گئے 17 ارب لیرا اور 5 ہزار کرائے کے مکانات سمیت ایک مسجد کو بھی وراثت کے طور پر حصوں میں تقسیم کردیا۔ بدبخت بیٹوں نے مسجد کو بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور صحن کھودنا شروع کردیا تاکہ درمیان میں فصیل اُٹھائی جا سکے۔ سوشل میڈیا پر جب اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تو صارفین نے شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لالچی بیٹوں کو تنقید...
گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔ گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔
اسرار خان: لاہور میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اورجان لے گیا، ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،گلی نمبر 3 کے رہائشی2بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے ،ویڈیو بنانے کے دوران رائفل سے اچانک گولی چلی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی،مضروب کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے،ایس پی...
لاہور: راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے اور اس کی ویڈیو بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم مزمل نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کی۔ راوی روڈ پولیس نے ملزم کو ٹرپل ٹو رائفل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے راوی روڈ پولیس کو اسلحہ نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی نے طنزاً مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال بہت اچھا تھا کہ مجھے آرام دیا گیا تھا۔ Shaheen Afridi on why he was rested from the Test series against South Africa: "Was I rested from the Tests? Rested, really? (laughs) Your question is really nice" ???????????? pic.twitter.com/c8ixKg3GDU — Farid Khan (@_FaridKhan) January 14, 2025 شاہین آفریدی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین...
مستقبل کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنے کے لیے مشہور اینی میٹڈ کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے مطابق ’دی سمپسنز‘ سیریز میں 20 سال پہلے لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی۔یہ ویڈیو شیئر کرنے والے ٹک ٹاک صارف کے مطابق یہ سیریز کی 2007ء میں’لٹل بگ گرل‘ کے عنوان سے ریلیز ہونے والی قسط کی ویڈیو ہے۔ اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پرینک کے غلط ہوجانے سے آگ لگتی ہے اور اسپرنگ فیلڈ کو ایک خوفناک آگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے اس کے ٹاؤنز اور رہائشیوں کو خطرہ ہے، ویڈیو میں افراتفری کی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی سے آن اسکرین رومانس کرنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ایک دہائی پرانی ہے، جب اداکارہ ماضی میں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں۔ حمائمہ ملک 2014 میں بھارت گئی تھیں، جہاں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’راجا نٹور لال‘ فلم میں کام کیا تھا، اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ حمائمہ ملک نے بولی وڈ فلم میں قدرے بولڈ انداز اپنایا تھا اور اداکارہ کو اب تک عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکار مرزا گوہر رشید کی جانب سے نکاح خواں اور متعدد شوبز شخصیات کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر گوہر رشید کی جانب سے نکاح خواں کے ساتھ بیٹھ کر کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ اداکار اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں گرم ہیں۔ چند دن قبل ایک شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان آئندہ ماہ فروری تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ علاوہ ازیں گوہر رشید کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر متعدد مبہم ویڈیوز شیئر کی جا چکی ہیں، جن میں متعدد شوبز شخصیات کو کسی شادی کی...
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) اٹک پولیس نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، بھتہ وصول کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر شہری کی موت کا سبب بننے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق محمد صابر ولد باز خان سکنہ ٹانویں نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ میں معہ ابوبکر صدیق اور محمد عرفان سکنائے دیہہ اپنے گھر موجود تھے کہ میرا بیٹا محمد رمضان اپنے گھر آیا اور الٹیاں کرنے لگا جو ہمارے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل اشتیاق ولد بختیار ورغلا پھسلا کر ایک گھر میں لے گیا جہاں بعد میں زاکر ولد جابر، قاسم...
مشہور پاکستانی اداکار گوہر رشید کی نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کو نکاح خواں کے سامنے دستاویزات پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ہدایتکار بلال لاشاری اور اداکار حمزہ علی عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گوہر رشید کی ان کی قریبی دوست اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ شادی کی افواہیں گرم ہیں۔ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ View this post on Instagram ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتے تھے پیسے واپس لائیں اب لے آئے ہیں تو بتائیں کہ یہ پیسہ کسی سیاسی شخصیت کی جیب سے نہیں بلکہ کاروباری شخصیت کی جیب سے نکالا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی انہوں نے مزید کہا کہ...
انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو سے ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مگرمچھ کو پانی میں الٹا تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو الٹا تیرتے اور اپنے پنجے ہوا میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ڈوبنے کی اداکاری کر رہا ہو۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگرمچھ کی یہ حرکتیں اس کے ڈوبنے کا تاثر پیدا کر رہی ہیں، جس پر مختلف افراد نے یہ قیاس آرائیاں کیں کہ شاید یہ ایک شکار کو پھانسنے کا جال ہو۔ https://www.instagram.com/reel/DEixGKNNn-q/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا پر صارفین نے اس منظر کو مگرمچھ کی جانب سے شکار کو دھوکہ دینے کی ایک ذہین چال کے طور پر تشبیہ...
پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں شعیب اختر اور شاہد کپور کو گرمجوشی سے مصافحہ کرتے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’ہاں جی! ہماری ویڈیو دیکھ کر آپ کو کیا سمجھ آرہا ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar) ویڈیو میں شعیب اختر اور شاہد کپور کے علاوہ ہربھجن سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں جن کو شاہد...
اسلام آباد: ایف آئی اے نے مریم نواز کی شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کے دوران مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا...
سوشل میڈیا پر بہت زیاددہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو چکن گونیا سے صحت یاب ہو گئیں، ان کی نئی ویڈیو کو فینز نے سراہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار سمانتھا روتھ پربھو جو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ اُن کی صحت سے جڑے معاملات ہی کیوں نہ ہوں، وہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو جس کا ٹائٹل ہے 2025ء میں تیار ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl) اس ویڈیو میں سمانتھا روتھ پربھونے اپنے فیشن کے کچھ اچھے لمحات فینز کے...
متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar) ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔ ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کےلیے...
کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال عام ہو چکا ہے، ہر دوسرا فرد یوٹیوب چینل چلا رہا ہے اور اسے بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مواد کے فروغ کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز حاصل کیے جا رہے ہیں، اور فیک ویڈیوز کی بھرمار نے سوشل میڈیا کو ایک غیر محفوظ پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں یوٹیوب، فیس بک، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کے...
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکائونٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور جے آئی ٹی...
انوشہ جعفری: پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے اے ایس آئی ذیشان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد حمید کو معطل کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور افسران نے فوری کارروائی کی۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
مریم اور اماراتی صدر کی اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار
مریم اور اماراتی صدر کی اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی جعلی ویڈیو تیار کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے عملے نے یہ گرفتاریاں، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنکشن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ملک میں یوٹیوب چینلز بلیک میلنگ اور غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کر کے ویوز اور آمدنی کمائی جا رہی ہے، جبکہ ان پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی ویڈیو بغیر کسی لائسنس کے اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کا رجحان عام ہو چکا...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر گلی سے گزرا اور خاتون کو تنہا دیکھ کر اس نے اسلحہ نکال کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی کوشش کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کا تھپڑ دیکھتے ہی مسلح ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ واقعہ کی وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کے تھپڑ دکھانے کے ساتھ شور مچانے کے باعث لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔ دستگیر بلاک 14 ایف بی ایریا میں گھر کے باہر پہنچنے والی خاتون سے تنہا مسلح ڈاکو نے لوٹ مار کی کوشش کی،...
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا اور فلم ساز کرن جوہر کا ریمپ واک کے دوران سرِعام ’’برومانس‘‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر پرانی افواہوں کو دوبارہ گرم کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر اور سدھارتھ ملہوترا گزشتہ رات ریمپ واک میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ اسٹیج پر بنائی گئی دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے فلمی دنیا میں داخل ہونے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی کرن کے ساتھ ’’خاص دوستی‘‘ کی افواہیں اس سے قبل بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں جو حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد دوبارہ سامنے آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دوست ریمپ واک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور...
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کے موقع پر جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کی تقریب میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کی شکل میں پیش کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ بالخصوص سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ۔قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد نے دیکھی۔ View this post on Instagram A post shared by apna ghar samjho???? (@khattti.meethi.baateinn) ’بے بی‘ کو قوالی کا تڑکا دینے کے لیے اس میں روایتی...
یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار...
عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-ہفتہ 11 جنوری ، 2024 حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے...
کراچی: سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران ملزم سید مرزا شاہ کو چھاپہ مارکارروائی میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سےگرفتارکیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویربنائیں اورویڈیوز کی بنیاد پرمتاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئےگرفتارکیا گیا، ملزم کےقبضےسے موبائل فون اورسم کارڈزکوضبط کرلیا گیا، ضبط شدہ فون سےمذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوردیگر شواہد بھی برآمد کرلیےگئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کو واشنگٹن میں امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے موقع پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ چرچ میں ٹرمپ اور اوباما کے ساتھ بیٹھے تھے اور دونوں کو طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر امریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس بھی موجود تھیں جو اگلی نشست پر براجمان تھیں۔ وہ اوباما اور ٹرمپ کو دیکھ کر پیچھے مڑیں اور انہیں باتیں کرتا دیکھ کر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اپنا منہ موڑ لیا۔ اس موقع پر صارفین کو کمالا ہیرس کا ردعمل...
سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔چوہدری یاسر مردان مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس
مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں سیاست میں اخلاق اور رواداری میں پورا اتریں ہر ممکن کوشش کریں کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں ہم نوجوانوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان نے کہا ان باتوں سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین...
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں...