ریحام خان نے اپنی مادری زبان میں سُر بکھیر دیے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: معروف اینکر ریحام خان نے اپنی مادری زبان ہزارہ میں روایتی گیت (ٹپہ) گا کر مداحوں کے دل جیت لیےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ریحام خان نے اپنی خوبصورت آواز میں سُر بکھیرنے کی یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ریحام خان کو ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس پر ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دیتے نظر آئے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ریحام خان نے کیپشن میں لکھا کہ 'ہزارہ کا یہ روایتی ترانہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے، اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں'۔
View this post on InstagramA post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر گھومر ڈالتے تھے'۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کی جا رہی ہےبلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہا جا رہا ہے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ریحام خان کا شمار پاکستان کی نامور شخصیات میں کیا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک سماجی کارکن ہیں بلکہ مصنفہ، اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ سے کیا جبکہ پاکستان میں بھی متعدد شوز کی میزبانی کی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی درآمدات پر عائد کردہ بھاری ٹیرف کا مذاق اُڑانے کے لیے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی ویڈیوز اور میمز وائرل ہوگئیں۔
ان ویڈیوز میں امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے دکھایا گیا ہے جو ٹرمپ کی "ری انڈسٹریلائزیشن" پالیسی کا مذاق اُڑاتی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جی ڈی وینس اور ایلون مسک نائیکی جوتے بنانے والی پروڈکشن لائن پر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ فربہ جسامت والے امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بننے والی مصنوعات پر ’میڈ ان امریکا‘ تحریر ہے جو ایک طنز کا مظہر تھا۔
یہ ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور چینی حکومتی ذرائع نے انہیں دوبارہ شیئر کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھی اس ہفتے ایک میم شیئر کی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ ٹرمپ کی "میک امریکا گریٹ اگین" ٹوپیاں اب 50 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں جس کی وجہ ان کے اپنے ٹیرف ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی تجارتی پالیسیوں کے عالمی اثرات سامنے آ رہے ہیں اور چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔