دیر، موٹر سائیکل سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
مینہ خوڑ پناکوٹ میں موٹر سائیکل پر سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، جس میں سیاح کو ندی کی طاقت ور موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر سائیکل سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مینہ خوڑ پناکوٹ میں موٹر سائیکل پر سوار سیاح ندی میں بہہ گیا، جس کی ویڈیو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی، جس میں سیاح کو ندی کی طاقت ور موجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دیر بالا میں سیاح ندی میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے بہہ گیا۔ پانی میں بہہ جانے کے بعد سیاح نے ندی میں ایک بڑے پتھر کا سہارا لیا اور اس پر چڑھ رک اپنی جان بچائی۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے بھی سیاح کو بچانے کی کوشش کی اور اسے پانی سے ریسکیو کرلیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل پر وائرل
پڑھیں:
چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی درآمدات پر عائد کردہ بھاری ٹیرف کا مذاق اُڑانے کے لیے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی ویڈیوز اور میمز وائرل ہوگئیں۔
ان ویڈیوز میں امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے دکھایا گیا ہے جو ٹرمپ کی "ری انڈسٹریلائزیشن" پالیسی کا مذاق اُڑاتی ہیں۔
ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جی ڈی وینس اور ایلون مسک نائیکی جوتے بنانے والی پروڈکشن لائن پر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
جبکہ ایک اور ویڈیو میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ فربہ جسامت والے امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بننے والی مصنوعات پر ’میڈ ان امریکا‘ تحریر ہے جو ایک طنز کا مظہر تھا۔
یہ ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور چینی حکومتی ذرائع نے انہیں دوبارہ شیئر کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھی اس ہفتے ایک میم شیئر کی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ ٹرمپ کی "میک امریکا گریٹ اگین" ٹوپیاں اب 50 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں جس کی وجہ ان کے اپنے ٹیرف ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی تجارتی پالیسیوں کے عالمی اثرات سامنے آ رہے ہیں اور چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔