قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑی مداح بچی کے ساتھ ہاتھ ملا کر اس کی خواہش کو پورا کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب آ گئی اور ہاتھ بابر اعظم کی طرف بڑھا دیا، جس پر بابر نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

بابر اعظم کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد بچی بھاگتی ہوئی اپنی فیملی کے پاس جاتی ہے جہاں وہ خوشی سے اپنی والدہ کو ہاتھ دکھاتی ہے۔

Wait for little girl's Reaction????#BabarAzam???? #PakistanCricket #PAKvsNZ pic.

twitter.com/BrqqmTqlgs

— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) April 2, 2025

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس ردعمل کو خوب سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے اس ردعمل سے بچی خوب خوش ہو گئی ہے۔

ماشاءاللہ بہت خوبصورت جیسچر ہے بابر کی جانب سے ننھی پری کی خوشی دیدنی تھی

— HAWK EYE (@Iqbal500M) April 3, 2025

ایک صارف نے کہا کہ کچھ بھی کہہ لو پر بابر اعظم کی بات ہی الگ ہے ایک چھوٹی بچی کا بابر سے ہاتھ ملانے کے بعد اس طرح ہاتھ کو دیکھنا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ بابر اعظم دلِوں میں بستا ہے۔

کچھ بھی کہہ لو پر بابر اعظم کی بات ہی الگ ہے❣️
ایک چھوٹی بچی کا بابر سے ہاتھ ملانے کے بعد اس طرح ہاتھ کو دیکھنا ????
جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ بابر اعظم دلوں میں بستا ہے
اے اللہ وہ 2021 والا بابر واپس لے آ
آمین ????
Follow back✔️#BabarAzam????#pakistancricket #PAKvsNZ #babarazamfans pic.twitter.com/mCnEY5JgoH

— Samar Jatt (@Samar_Jattt) April 3, 2025

اقبال نامی صارف لکھتے ہیں کہ بابر اعظم کی جانب سے بہت خوبصورت اشارہ دیا گیا ہے،،ننھی پری کی خوشی دیدینی تھی۔

ماشاءاللہ بہت خوبصورت جیسچر ہے بابر کی جانب سے ننھی پری کی خوشی دیدنی تھی

— HAWK EYE (@Iqbal500M) April 3, 2025

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ٹی ٹویئنٹی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے ہرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستانی کرکٹ ٹیم ؎ فیصل قریشی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستانی کرکٹ ٹیم فیصل قریشی بابر اعظم کی کہ بابر اعظم ہاتھ ملانے نیوزی لینڈ کی جانب سے

پڑھیں:

وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ،وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم اجلاس کے شرکاءسے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے،وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بڑے بزنس مین موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجے بوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاءبھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جلد بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوشخبری سنا گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کئے جا رہے تھے اور اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع تھا۔چین کے باو¿ فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی۔بجلی کی نرخوں میں کمی کے اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا تھاکہ ٹیکس بنیادوں کو وسعت دیکر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیرضروری ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیاتھا اور کہا کہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس کیلنڈر ایئر میں پہلا چینی یوآن بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یوآن بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی۔ بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کیلئے کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا اور اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل
  • بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل
  • ’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے اینتھم پر صارفین کے تبصرے
  • بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم آج اہم اعلان کرینگے
  • علیحدگی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع
  • بابراعظم، کیا دوپٹہ پیکو کے لیے دیا ہوا ہے؟
  • وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع
  • جنوبی چھاونی میں پولیس اہلکاروں کا کارسوار شہری پرمبینہ تشدد اور فائرنگ، ویڈیو وائرل