بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو، ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حال ہی میں ایک حادثے کا شکار ہوئی جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس ان کی کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ایشوریا گاڑی میں موجود نہیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
View this post on InstagramA post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
حادثے کے باعث ممبئی کے اس علاقے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جسے بعد میں پولیس نے کلیئر کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر ایشوریا کی کار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تاکہ مزید ہجوم اکٹھا نہ ہو۔
یاد رہے کہ 18 مارچ کو ایشوریا نے اپنے والد کرشناراج رائے کی برسی پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی دائمی محبت کا اظہار کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو وائرل
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں شیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی کے باوجود وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔
وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں میاں علی عباس پیرزادہ کو شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔