جاپانی طلبہ کا کلاس روم میں شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل، ملین ویوز مل گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ٹوکیو: جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلبہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔
طلبہ کے منفرد انداز اور پُرجوش ڈانس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ گانا 2024 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس سے پہلے بھی بھرت ناٹیم ڈانسرز کی ایک ویڈیو نے APT پر پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by jin(eat背中男) (@eat_jinjin_dc)
یہ گانا دراصل "Apartment" یا "Apateu" (ایک مشہور کورین ڈرنکنگ گیم) کا مخفف ہے۔ یہ نیوزی لینڈ-جنوبی کوریا کی گلوکارہ روز اور امریکی گلوکار برونو مارس کی مشترکہ تخلیق ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانے کا اہتمام
صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں الخدمت نے قومی سطح کی معیاری یونیورسٹیز سے معاہدے کئے اور طلبہ کیلئے رہائش، فوڈ، میڈیکل سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ کی میزبانی پاکستان قوم کیلئے فخر اور اعزاز کا باعث ہے، ہم نے جس یونیورسٹی سے رابطہ کیا، انہوں نے اپنے دروازے اور دل کشادہ کئے اور الخدمت کے اشتراک سے ان بچوں کو اسکالرشپ فراہم کی۔