2025-01-22@13:01:12 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام»:
ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان /تحصیل پہاڑ پور میں ریسکیو اسٹیشن کے قیام کے لیے الاٹ زمین پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈہ پور کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر آیاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں تحصیل پہاڑ پور میں لاڑ سگڑی بنگلہ کے مقام پر الاٹ ہونے والی زمین کا لے آٹ لینے کے بعد...
ابوظہبی: شہروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظہبی سال 2025 کے لیے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شہر 2017 کے بعد سے مسلسل نویں سال محفوظ ترین شہروں میں شامل چلا آ رہاہے، جو کہ سکیورٹی کے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے میں امارات کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے کے ساتھ جدت اور جرائم کی روک تھام میں مربوط اسمارٹ سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا تے ہوئے سکیورٹی اور حفاظت کو برقرار رکھنے اور پولیس اور کمیونٹی کے...
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 3 دن میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ مہمان ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں فتوحات کا سلسلہ بھی آگے بڑھا ہے، تاہم بعض سابق قومی کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کے باوجود تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں گیند بہت زیادہ اسپن ہورہی تھی، پاکستان کی اننگز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ بیٹرز نے 75 فیصد سویپ شاٹس کھیلے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو...
نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور...
خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین
پشاور+اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار+خبر نگار خصوصی)خیبرپی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔صدر،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب آپریشنر پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران...
عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بسام حسام الدین فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بسام حسام الدین لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کی قیادت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے صوبہ لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سکیورٹی پر مامور 7 محافظوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ پولیس نے تمام یرغمالی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈزکے فیصلے اور جوڈیشل کمیشن کااجلاس ایک دن ہونااتفاق ہے، قطعی طورپر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوشش نہیں ہورہی،مذاکرات کو کامیاب بناناہے تو انہیں2014تک لے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو شکوک اس لئے آرہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود مینجمنٹ کی تھی ،انہیں خیال آتاہوگاکہ میں نے واردات کی تھی کہیں میرے ساتھ بھی نہ ہوجائے،انہوں نے جومخالفین کے ساتھ کیاوہ آج انہیں ڈرارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ این سی اے کیوں جانبدارہوئی،حسن نوازکی عمارت کاکیس کیوں نہیں بنایا،این سی اے نے حسن نوازکی ٹرانزیکشن کو قانونی قراردیا۔وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہیں اس وقت میرامیٹرگھوماہواہے انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی بورڈکے لیے کیابانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...