پاک بنگلہ دیش کے درمیان دفاع و سکیورٹی تعلقات میں بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
انور عباس : پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات 1971 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکیورٹی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرے گا, رواں ماہ بنگلہ دیشی فوج کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ،وفد کی قیادت پرنسپل سٹاف افسر لیفٹننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کر رہے تھے،وفد نے آرمی چیف, ائیر چیف, چئیرمین جواینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کیں ،ان دوروں پر بھارتی میڈیا میں خوب شور و غوغا مچا ہوا اور بھارتی وزارت خارجہ بھی ان تعلقات پر تلملا اٹھی ہے ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی ان دوروں پر تبصرہ کیا تھا.
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی دفاع کے ساتھ ساتھ تجارتی، تقافتی اور تاریخی روابط میں پیش رفت جاری ہے, جمعہ کی شام ڈھاکہ میں پاکستانی گکوکار راحت فتح علی خان نےفن گائیکی کا شاندار مظاہرہ کیا,پاک بنگلہ دیش حکومتی انتظام کے تحت 200,000 میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے اسلامی تنظیم او آئی سی جدہ میں پہلی بار مستقل مندوب تعینات کر کہ دفتر کھول دیا,ایم جے ایچ جاوید بنگلہ دیش کے پہلے مستقل مندوب برائے او آئی سی تعینات ہو چکے ہیں۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے او آئی سی میں مستقل مندوب ایم جے ایچ جاوید کی پاکستانی مستقل مندوب برائےاو آئی سی سید فواد شیر سے ملاقات ہوئی ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مستقل مندوبین کی ملاقات جدہ میں ہوئی, اس ملاقات میں سید فواد شیر نے ایم ایچ جاوید کو مبارک باد دی۔ سید فواد شیر نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم میں دونوں ممالک ملکر کام کرینگے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے
پڑھیں:
ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترسیلات زر میں اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اور بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، سعودی عرب سرفہرست
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے شہباز شریف حکومت نئی تاریخ رقم کررہی ہے، مارچ کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر اپنے پیاروں کو بھیجے۔
اللہ مہربان ھے شہباز شریف کی حکومت نئی تاریخ رقم کر رہی ھے۔ ترسیلات زر نے مارچ کے مہینے میں کوئک مارچ quick march کیا بیرون ملک پاکستانیوں نے ا4.1 ارب ڈالر اپنے پیاروں کو گھر بھیجے۔ پرانے سار ےریکارڈ ٹوٹ گئے۔
یہ رقوم بھیجنے والے وطن کے محسن ھین۔ نہ تو انکی کثیر تعداد کے پاس…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 14, 2025
وزیر دفاع نے کہاکہ 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آنے سے پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ رقوم بھیجنے والے وطن کے محسن ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کا سب کچھ پاکستان میں ہے، اور غیرملکی پاسپورٹ سمیت بیرون ملک جائیدادیں بھی نہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ وہ کون لوگ تھے جو کہتے تھے بیرون ملک پاکستانی ان کی فرمائش پر اپنے پیاروں کو رقوم نہ بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچیں جو ایک ریکارڈ ہے، وزیراعظم کا دبئی میں کاروباری شخصیات سے خطاب
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے پر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بائیکاٹ پی ٹی آئی ترسیلات زر خواجہ آصف وزیر دفاع وی نیوز