پاک افغان فورسز کے درمیان شروع ہونیوالی کشیدگی برقرار،طورخم سرحد بند,سکیورٹی مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔گزشتہ رات طورخم سرحدی گزرگاہ پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، جس پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لئے ۔سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مکمل طور پر بند ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغان فورسز
پڑھیں:
لوئر کرم میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 18 دہشت گرد، 2 سہولت کار گرفتار
کوہاٹ: لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 18 دہشتگردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
آر پی او کوہاٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لئے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
آر پی او کوہاٹ نے کہا کہ مطلوب دہشدت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔