خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، 13خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 13 خوارج جہنم واصل کردیے ۔
ایک آپریشن ڈی آئی خان کی کولاچی میں کیاگیا، جہاں فائرنگ سے خارجی شاہ گل سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں دوسالی اورٹپی میں ہونے والی جھڑپوں میں 5خوارج مارے گئے ۔
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوگئے ۔ ضلع خیبرکےعلاقے باغ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خارجی جہنم واصل کردیا ۔
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی ان کارروائیوں میں خوارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسزپرحملوں اور بے گناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کےخاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، محسن نقوی
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 13 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں ، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 13 خوارج جہنم واصل کردیے ۔