نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔
گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے گلفام حسین کی ویڈیوز برطانوی پولیس کو دی تھیں۔ اس حوالے سے خرم بٹ کا کہنا تھاکہ پولیس نے تصدق کی کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے، میری شکایت پر پولیس اس معاملے کو کئی ماہ سے دیکھ رہی تھی۔
قریبی ذرائع گلفام نے بتایاکہ گلفام حسین کا فون اس وقت بند ہے ان سے رابطہ نہیں ہورہا، انہوں نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 13 کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت 26 سالہ لقمان کے نام سے کی گئی ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس نے سیلفیا سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زوہیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت سے اسلحہ، گولیاں، چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔