ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قیادت پر بات ہوگی تو خطرناک ری ایکشن آئے گا، بلاول کی وزارتِ عظمی کا دروازہ ایم کیو ایم سے ہوکر گزرے گا، ہمارے پاس سے جانے والے لوگ بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں کیا چل رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کا ہر محکمہ بھتہ لیتا ہے، بھتے کی رقم وزیروں تک جاتی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ لیاری گینگ وار کو لوگ نہیں بھولے، شناختی کارڈ دیکھ کر ٹکڑے کیے جاتے تھے، پیپلز پارٹی میں ننھے منے ترجمانوں کا مقابلہ چل رہا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت اور چیئرمین نے پریس کانفرنس کی، 17 سالوں سے قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کے بارے میں بتایا، کرپشن اور نااہلی کے بارے میں سب کو بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس پر سندھ حکومت کے 10 روپے کے 12 ترجمان بول پڑے، قیادت کسی بھی جماعت کی رول ماڈل ہوتی ہے، 100 روپے کے 22 اسپیشل اسسٹنٹس اور ترجمانوں نے ہماری قیادت کو ٹارگٹ کیا، پیپلز پارٹی کے پاس بتانے کو کچھ نہیں، اس لیے ہماری قیادت پر حملہ کیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایک سینئر وزیر کہہ رہے تھے کہ ایم کیو ایم کو اہمیت نہیں دیتے، ایم کیو ایم کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کچھ عرصہ پہلے کہا کہ ان کے گھر پانی نہیں اور اب تک وہاں پانی نہیں آتا، یہ اتنے نااہل ہیں کہ اپنے چیئرمین کے گھر پانی کی فراہمی بحال نہ کرسکے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اچھا کام کرے گی تو ساتھ دیں گے لیکن ایک سال میں کچھ بھی نہیں بدلا مسائل جوں کے توں ہیں، جہاں ضرورت پڑے احتجاج ہوگا، سندھ کے عوام کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں ہو رہا، کیا صحت اور تعلیم کا نظام بہتر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت پر بات ہوگی تو خطرناک ری ایکشن آئے گا، بلاول کی وزارتِ عظمی کا دروازہ ایم کیو ایم سے ہوکر گزرے گا، ہمارے پاس سے جانے والے لوگ بتاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں کیا چل رہا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی لیکن وہ ہمارے ہیں، لیاری گینگ وار نہیں بھولے ان کو اسلحہ لائسنس کس نے دیئے سب کو پتہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی خورشیدی نے کہا کہ پریس کانفرنس پیپلز پارٹی ایم کیو ایم انہوں نے ایم کی ہیں کہ

پڑھیں:

ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں ارباب خضرحیات نے کہا کہ پرویز خٹک نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خٹک کی بطور مشیر داخلہ تقرری پارٹی کی مرکزی قیادت کا فیصلہ تھا جو مخصوص حالات کے تحت کیا گیا۔

ارباب خضرحیات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں قیادت کا صرف ایک ہی مرکز ہے اور وہ امیر مقام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر مقام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار یا قیادت کی تبدیلی سے متعلق افواہیں گمراہ کن ہیں اور کارکنوں کو ایسی خبروں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کینالز معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں، عمر ایوب
  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو، احسن اقبال
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، مراد علی شاہ
  • ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید
  • بیانیہ کینالز کا