2025-01-18@13:00:38 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«ملے گا»:
سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو انسٹاگرام پر گانے کے پس منظر میں اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں بلیو لباس میں دیکھا گیا۔ویڈیو کے پس منظر میں انہوں نے گانا لگا رکھا ہے جب کہ وہ خود دیوار سے ٹیک لگا کر کیمرے کی طرف دکھائی دیتی ہیں۔مختصر ویڈیو میں بشریٰ انصاری کیمرے کے سامنے اپنے لباس کو درست کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے پر جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں کیں، وہیں...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے...
کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.75روپے سے بڑھ کر 278.80روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں 15پیسے بڑھ کر ڈالرکی قدر280.52روپے سے بڑھ کر 280.67روپے پر جا پہنچی۔
سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ قوم کو ان شاء اللّٰہ بجلی میں جلد ریلیف ملے گا، صنعت بھی چلے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 مزید آئی پی پیز سے نظرِ ثانی معاہدے ہمارے مؤقف کی جیت اور سچائی ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے معاملے پر آرمی چیف عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامیدوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی...
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چودھری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر 7 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں 7 فروری کی تاریخ دیگر ملزموں کی بھی ہے لیکن کوئی سرٹیفکیٹ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال قبل کے مقابلے میں جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تھا امریکہ زیادہ مضبوط اور دشمن زیادہ کمزور ہیںواشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا بھر میں سبقت لے رہا ہے اور وہ معاشی طور پر چین کو خود سے آگے نہیں نکلنے دے گا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روس اور ایران براہ راست امریکی مداخلت کے بغیر جنگوں سے کمزور ہو چکے ہیں چار سال پہلے کے مقابلے میں امریکہ مضبوط ہے ہمارے اتحاد مضبوط ہیں ہمارے مخالف اور...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا، لاپتہ افراد کے کیسز کو ٹیک اپ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ارکان نے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے صحافیوں کو عدلیہ کے اندرونی مسائل، عدالتی کارروائی میں پیش آنے والی مشکلات اور مختلف اہم امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک ٹائٹینک ہے آپ اس کو تبدیل نہیں کرسکتے ،سپریم کورٹ کے ہر جج کو مکمل آزادی حاصل ہے اور انہیں کسی بھی حوالے سے بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی رائے کسی ساتھی دوست پر مسلط نہیں کرتا...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کیے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں، آج اسپیکر کو مذاکرات کے لیے منتیں کی جا رہی...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چودھری نے بھی تصدیقکی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 ء کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے...
عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔جج احتساب عدالت ناصر جاوید رانا کل صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنائیں گے اور اس حوالے سے عدالتی عملے نے فریقین کو آگاہ کردیا۔وکیل عمران خان خالد یوسف چوہدری نے بھی تصدیق کی کہ عدالتی عملے نے کل فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کردیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔خیال...
راولپنڈی:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کا 6 رکنی وفد کل (ہفتے کو) پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا، جہاں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران 3 اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 24 فروری کو بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان، 25 فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان اور 27 فروری کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوں گے۔ آئی سی سی کے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم آمد پر پی سی بی کے حکام اور آفیشلز تزئین و آرائش کے عمل پر بریفنگ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چودھری نے آئی پی یو کے فیصلے کےبارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے۔وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں، آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرکزی نقطہ جی ایچ کیو حملہ کیس ہوگا جس...
فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...