ہفتہ طالبات : عبداللہ گرلز کالج میں رنگارنگ تہذیبی وثقافتی تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
علم وادب کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر کراچی ہمیشہ علمی وادبی سرگرمیوں کا محور ومرکز رہا. عالمی مشاعرے، ادبی تقریبات ہمیشہ شہر قائد کی پہچان رہے،مذہبی و قومی تہواروں پر تعلیمی اداروں میں ادبی تقریبات کا انعقاد ایک روش روایت رہی، لیکن گزشتہ تین دہائیوں میں حالات کی گردشوں نے کراچی کی پررونق ادبی وعلمی محفلوں اور سرگرمیوں کو گہنا دیا.
ہفتہ طالبات کا پہلا پروگرام مقابلہ قر?ت اور نعت تھا ، مہمان خصوصی فرحانہ اویس تھیں ، منصفین کے فرائض ڈائریکٹر الحسن اکیڈمی قاری فاروق الحسن اور قاری محمد ثانی نیانجام دیئے. مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک ایم نارتھ ناظم اباد کی علیشبہ ریحان نے حاصل کی ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ناظم اباد کی حافظہ شہنیل ارشد نیجبکہ تیسری پوزیشن خاتون پاکستان کی حافظہ وظیمہ نے حاصل کی اور اسپیشل پرائز سر سید گرلز کالج کی ماثورہ نے حاصل کیا۔مقابلہ نعت میں پہلی پوزیشن جنا ح کالج کے علی حیدر نے حاصل کی، دوسری پوزیشن خاتون پاکستان کی طالبہ امیمہ عمران اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بفر زون کی وردہ صدیقی نے حاصل کی جبکہ اسپیشل پرائز نارتھ ناظم اباد سیون ڈی ٹو محمد حسن شاہ نے حاصل کیا.
زندگی کے رنگوں سے شاعری عبارت ہے
شاعری محبت ہے شاعری عبادت ہے
شعرو شاعری اور بیت بازی کی محفلیں ہماری تہذیبی وثقافتی روایت ہیں۔ہمارے نوجوان طالب علم ہماری تہذیب،ثقافت،روایت اور زبان کے پاسبان ہیں۔عبداللہ کالج میں شعروادب کی دلنشین روایت یعنی بین الکلیاتی مقابلہ بیت بازی2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہرکے نامور کالجز کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا. باصلاحیت طلبہ و طالبات نے اشعار کی خوشبو سے سماعتوں کو معطر،قلب وذہن کو مشکبار کیا۔پرنسپل پروفیسر سیدہ تسنیم فاطمہ رضوی کی سربراہی میں ڈاکٹر نزہت عباسی نے نگراں کی حیثیت سے اس مقابلے کو کامیابی سے ترتیب دیا جبکہ رخشندہ عمیر،کنیزفاطمہ، صائمہ افتخار اور آصفہ رضوان معاون تھیں۔اس نشست کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف انسپیکشن کامران اکرم شیخ اور مہمان خاص ڈائریکٹر فنانس احسان احمد شیخ تھے۔
منصفین کے فرائض پروفیسر رضیہ سبحان اور پروفیسر محمد علی منظر نے ادا کیے جبکہ نظامت ڈاکٹر نزہت عباسی اور طالبہ روباشاہ نے کی۔بین الکلیاتی مقابلے میں پہلی پوزیشن آغاخان ہائر سیکنڈری اسکول،دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے طلبہ،تیسری پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور خصوصی انعام نقی عباس نے حاصل کیا۔عبداللہ کالج کی میزبان ٹیم طیبہ فاطمہ اور رباب رضوان پر مشتمل تھی۔حمد اقصیٰ اور نعت حلیمہ نے پیش کی۔مقابلے میں شریک تمام طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔اس موقع پرٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے بہترین کارکردگی پر آصف احمد کو شیلڈ پیش کی.اساتذہ وطالبات کی بڑی تعداد نے نہایت دلچسپی سے اس مقابلے کو دیکھا اور سنااور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
ہفتہ طالبات 2025ء کے تیسرے روز گیت وغزل کا مقابلہ ہوا، مہمان خصوصی ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان تھے جبکہ منصفین میں معروف شاعر محمد افراہیم اور علی شہزاد شامل تھے. تقریب کے مہمان خصوصی روبینہ علوی، حارث خان، سابقہ پرنسپل محمودہ الطاف تھے. گیت وغزل کے مقابلے میں پوزیشن سوہا فاطمہ ، دوسری عاتکہ زینب خان، تیسری رامین نرجس نے حاصل کی جبکہ اسریٰ سلیم نے خصوصی انعام حاصل کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنمنٹ کالج برائے پوزیشن گورنمنٹ تعلیمی اداروں نارتھ ناظم ا مقابلے میں نے حاصل کی گرلز کالج حاصل کیا
پڑھیں:
پختونخوا حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری
ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کافیصلہ کیاہے ۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2مارچ(ہفتہ اور اتوار)ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے ۔