2025-01-18@18:20:54 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ضلع سانگھڑ»:
سانگھڑ،گسٹا کے مرکزی رہنما حاجی محمد اشرف خاصخیلی تقریب سے خطاب کررہے ہیں سانگھڑ (جسارت نیوز)اساتذہ معاشرے کا انتہائی محترم و معزز طبقہ ہے،ان کی تنظیم انتہائی منظم اور طاقتور ہاتھوں میں ہے،کسی بھی کیڈر کے استاد کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے ، ملکی ترقی میں اساتذہ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار اساتذہ کی منظم تنظیم گسٹا کے مرکزی صدر حاجی محمد اشرف خاصخیلی نے شایان بینکوئٹ شہدادپور میں گسٹا کے سابق رہنما اور سینئر استاد غلام حسین باگرانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی تعلیمی اور تنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ان کے علاوہ...
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...
سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ضلع کی سابق ایم این اے اور جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی نعمت سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، تیل و گیس کی رائلٹی کے اربوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں؟ کچھ نہیں پتا؟ ضلع میں 460 اسکول بند ہیں، تعلیم تباہ ہو چکی، اسپتالوں میں علاج کی سہولیات موجود نہیں، امن وامان کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ شام کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلع بھر میں منشیات، گٹکا سفینہ اور آئس عام ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، پولیس منشیات چلوانے کے ماہانہ کروڑوں روپے بھتا وصول کرتی ہے، ضلع بھر میں پینے...
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کے وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیخ جاوید علی ایڈووکیٹ ، ثنااللہ جونیجو ایڈووکیٹ، جان علی جونیجو ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار ، اجرک و گلدستہ پیش کیے۔ وفد میں شامل صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکرٹری مظفر علی بہلم ، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ مشرف کریم، سیکرٹری مالیات ضلع سانگھڑ اعجاز احمد انصاری ، نگراں کالجز تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد جبران غوری، معروف سماجی شخصیت عمران عزیز غوری شامل تھے۔ وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان خٹک کو ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں...
سانگھڑ (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ میں بے امنی، اغوا، ڈاکے، چوریاں، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس،سندھ میں امن و امان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے رہنما وکلاصحافی اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کثیر تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔ سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں سانگھڑ کو نظر انداز نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر افضال احمد آرائیں نے نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے قبل انہوں نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور پھولوں کے ہار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی مارچ میں گھڑ سوار دستے نے بھی شرکت کی جنہوں نے سفید رنگ کی شرٹ اور فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے ۔ گھڑ سوار دستے میں خواتین بھیشامل تھیں ۔ٹریفک کنڑول کرنے کے لیے نوجوانوں کی ذمہ دارای لگائی گئی تھی ۔منعم ظفر خان نے اپنی تقریر کے بعد اسٹیج سے Free Free Palistine ,From the river to the sea Palistine will be freeکے نعرے لگوائے ،شرکاء نے ہاتھ اٹھاکر نعروں کا جواب دیا ۔ مسلم پرویز نے مارچ کے اختتام پر دعا کروائی ۔
کراچی(نمائندہ جسارت)میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ گزشتہ رات میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور،سیالکوٹ، ناروال،بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔پاکپتن،بہاولنگر،شیخوپورہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
سانگھڑ: بلدیہ کی ٹیم تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے
سانگھڑ (نمائندہ جسارت) شہر میں تجاوزات کے نام پر انتظامیہ نے تباہی مچا دی، غریب رہڑی بانوں اور پتھارے داروں کو بھاری جرمانے، اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر اور بلدیہ کا انکروچمنٹ عملہ غریب عوام جو ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبنیں لگا کر شہر کے مختلف علاقوں میں روزگار کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، حق حلال طریقے سے روزگار کرنے والوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کا عملہ عذاب بن گیا، تجاوزات کے نام پر بلدیہ عملے اور اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کو غریب ریڑھی پتھارے ٹھیلے اور کیبن والے پیسے بھتے کی صورت میں نہ دیں تو ان غریب لوگوں کے خلاف بغیر کسی قانونی نوٹس کے راتوں رات بلدیہ کا انکروچمنٹ سیل اور اسسٹنٹ...
میرپور خاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، ناروال، بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔پاکپتن، بہاولنگر، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ ہوگئی، ایم 2 لاہور اسلام آباد شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند...