سانگھڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد قتل اور 15 زخمی ہو گئے ، ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ دھرنا دے دیا، دھرنا تین روز سے جاری، ورثاء نے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے قریب گوٹھ پنہیل جونیجو میں اتوار کے روز مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں تین افراد مشتاق جونیجو، علی بخش جونیجو اور عبد الرسول جونیجو قتل ہو گئے اور 15افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقتولین کے ورثاء وحید جونیجو، عبدالمجید جونیجو اور دیگر نے نعشوں کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جو کہ تین روز سے جاری ہے ، مقتولین نے الزام عائد کیا ہے پی پی ایم این اے صلاح الدین جونیجو نے سرکاری زمین کی لیز حاصل کرنے کے بعد جرائم پیشہ افراد بٹھائے ہیں، باہر سے لائے گئے افراد نے حملہ کیا، حملے میں پی پی صلاح الدین جونیجو ملوث ہیں، ان پر ایف آئی آر درج کی جائے ، دوسری صورت میں دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ عطا مری نے سانگھڑ پریس کلب پہنچ کر ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا، شازیہ مری نے کہا کہ دو دن سے کون سا ایسا نمبر ہے جس پر میں نے کال نہیں کی، جب میں بے بس ہو گئی تو میں متاثرین کے پاس پہنچ کر ان کے ساتھ بیٹھی ہوں، میں یہ ہی کر سکتی ہوں، حکومت سندھ کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پیش رفت کرنی چاہئے ، متاثرین کی دل کی آگ ایف آئی آر سے ہی ٹھندی ہوگی۔ جبکہ سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جمیل الزماں بھی سانگھڑ دھرنے میں پہنچے اور مقتولین کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا، مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ ایف آئی آر ورثاء کی مرضی سے جب تک درج نہیں کی جائیگی دھرنا جاری رہنا چاہیے ، ایف آئی آر کے لیے کسی کو منتیں نہیں کرینگے ، ایف آئی آر درج کرنا حکومت کا فرض ہے ، مجھے اگر کسی سے امید ہے تو وہ صرف اور صرف بلاول بھٹو سے ہے ، میں ایف آئی آر کے لیے حکومت سے رابطہ نہیں کرونگا، یہ کیسا پاکستان ہے یہ کیسا قانون ہے ؟ ہم ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت سے کہوں گا ایسا نہ کریںکہ دھرنے پورے سندھ میں لگنے شروع ہو جائیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایم این اے ایف آئی آر

پڑھیں:

سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق


سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گری، خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں نند، دیورانی و جیٹھانی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
  • نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • ایران میں مسلح افراد کا حملہ، باپ بیٹے سمیت 8پاکستانی جاں بحق
  • نوشہرہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق
  • ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق