Jasarat News:
2025-01-23@05:11:20 GMT

وکلا حقوق کیلیے ہراول دستے کاکردارادا کرے،رفیق منصوری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سانگھڑ(نمائندہ جسارت)وکلاسندھ کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ، سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کمپنی سرکار کے حوالے کرنا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہے کمپنی سرکار ایسٹ انڈیا کمپنی بنتی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعتِ اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری نے سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد شریف مصرانی سے ان کے آفس میں ان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس سے قبل جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کا وفد ان کے آفس پہنچا تو نو منتخب صدر و دیگر عہدیداران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا ، جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری ، راجا وسیم احمد ، ظہیرالدین جتوئی ،محمد رشید راجپوت،ڈاکٹر محمد سہیل ہنجراہ اورراجا راشد اصغر نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد شریف مصرانی ، اشرف رحمانی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے۔جماعت اسلامی کے وفد نے بار کے صدر کو جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے 26 جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع نے توقع ظاہر کی کہ وکل سندھ کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ، سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کمپنی سرکار کے حوالے کرنا سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم ہے کمپنی سرکار ایسٹ انڈیا کمپنی بنتی جارہی ہے ، وکل معاشرے کا سب سے پڑھا لکھا طبقہ ہے جو پاکستان کے آئین اور قانون سے بھی بخوبی واقف ہوتا ہے اس لئے قوم وکل برادری سے بجا طور پر توقع رکھتی ہے کہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلانے اور سرکاری املاک کو کمپنی سرکار کے حوالے کرنے جیسے ظالمانہ اقدام کے سدباب کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے گی،کیونکہ ظلم اور نا انصافی کے ساتھ کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، حکمرانوں کی مال و اقتدار کی ہوس و حرص کرپشن اور اسٹیبلشمنٹ کی چالاکیوں اور جمہوریت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی وجہ سے ملک مالیاتی اداروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے ، سندھ کے تمام ادارے تباہی سے دوچار ہیں اور اس حوالے سے سندھ حکومت اور پی پی پی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، جماعت اسلامی سندھ کا یہ ہونے والا سیمینار سندھ کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ بار کے نو منتخب صدر نے جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف عوامی ایشوز پر کی جانے والی کامیاب کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وکلا جماعت اسلامی کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سیمینار میں ضرور شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کمپنی سرکار سندھ کے کے ساتھ

پڑھیں:

سندھودریا پر نہریں بننے کے بعد سندھ کی معیشت تباہ ہو جائے گی ،قادر مگسی

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اور 26جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار کی دعوت دی جسے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے قبول کرتے ہوئے شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھودریا پر سندھیوں کا دائمی، آفاقی اور کائناتی حق ہے۔ سندھ کے لوگوں کی مرضی کے بغیر سندھودریا پر نہریں بنانے کا منصوبہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلیے عملی جدوجہد کر رہی ہے‘امیر العظیم
  • اسداللہ بھٹو کی جے یوآئی سندھ کے رہنماء تاج محمد ناہیوں سے ملاقات
  • جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے،جماعت اسلامی
  • سردارعبدالرحیم سے حسین محنتی کی ملاقات،پانی کانفرنس کی دعوت
  • روس انسانی حقوق کے وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے، یو این ماہر
  • طلباء یونین کے انتخابات سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد اکثریت رائے سے مسترد
  • پی پی دور حکومت میں سندھ کے عوام غیر محفوظ ہیں‘محمد یوسف
  • سندھودریا پر نہریں بننے کے بعد سندھ کی معیشت تباہ ہو جائے گی ،قادر مگسی