شہداد پور: مرکزی مسلم لیگ کا سانگھڑ واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے سندھ کے صدر فیصل ندیم کی خصوصی ہدایت پر سانحہ سانگھڑ کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے بے گناہ افراد کے قتل پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد کی قیادت ڈویژنل صدر شہید بینظیر آباد حافظ رضا اللہ کر رہے تھے، جبکہ ضلع سانگھڑ کے صدر راشد شیخ، جنرل سیکرٹری حسن محمود اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد نے سانحہ سانگھڑ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے 3 بے گناہ افراد کے قتل کو بہیمانہ اور افسوسناک قرار دیا۔ وفد کے سربراہ حافظ رضاء اللہ نے اس موقع پر مقتولین کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد پر حملہ اور ان کا قتل پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور اس کے حواریوں کا انتہائی ظالمانہ فعل ہے جس کی ہر سطح پر مذمت انتہائی ضروری ہے، انہوں نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے حکومت سندھ اور پولیس انتظامیہ کی جانبداری کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو اپنی ہر ممکن قانونی و اخلاقی حمایت کا یقین دلواتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم ہر طرح سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ظالم حکمرانوں سے انصاف کے حصول کی جدوجہد میں متاثرہ خاندانوں کو ہر طرح کی قانونی و اخلاقی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متاثرہ خاندانوں کرتے ہوئے
پڑھیں:
چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی
چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو بنگ یو نے کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ پر کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی اصل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ اور ہم سب سے ایک بار پھر سائنس کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم سازشی نظریات سے بھی دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ہفتے کو جاری ہونے والی اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس وبائی مرض کا ذمہ دار وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا ہے۔ایجنسی نے چین پر الزام عائد کیا تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ اسے حاصل کردہ اپنے ہی نتائج کے بارے میں مکمل اعتماد نہیں ہے۔