Jang News:
2025-04-15@08:58:15 GMT

ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ کا گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ کا گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر پیر سید صبغت اللّٰہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ نے گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔

طلبہ نے تاریخی عمارت سمیت مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی کمرے بھی دیکھے۔

قائد اعظم کی زیراستعمال اشیاء سے متعلق طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔

طلبہ نے ”امید کی گھنٹی“ بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق طلبہ نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیوز عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں انتہائی شاندار ہیں۔  

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان

فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔

 مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے  وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے  کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق
  • چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ: اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ