صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک  2-2 کنویں سے پیداوار بحال کر دی گئی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  چک 2-2 کنویں سے 115 بیرل یومیہ خام تیل،  70 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ  چک 2-2 کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹرچک 2-2 کنویں میں  62.

50 فیصد، جی ایچ پی ایل22.50فیصد جبکہ اورینٹ پیٹرولیم 15فیصدکی حصہ دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چک 2-2 کنویں کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ او جی ڈی سی ایل کی توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ہے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کنویں سے

پڑھیں:

رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوپہر کے کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔ اوقات کار کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، جس کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوپہر کے کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اچھی خبر آ گئی
  • ٹرمپ ٹیرف کے بعد وال اسٹریٹ میں سب سے بڑی یومیہ کمی، شدید مندی کا رجحان
  • رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال
  • شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
  • شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • کوئٹہ، موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
  • پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا نہ میں اس کا حصہ ہوں، ریاض فتیانہ
  • رواں سال  9 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے  پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس‎