سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کرکے شہر کو بند کروادیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی میتیں بھی اسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ادھر سانگھڑ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔
واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کر کے شہر کو بند کرادیا ہے۔
دریں اثنا پولیس کے مطابق سانگھڑ شہر میں کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مٹیاری، نواب شاہ اور میرپور خاص سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
کرکے کے علاقے میٹھاخیل میں گاڑیوں میں تصادم میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
(اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال حادثہ زخمی کرک میٹھاخیل