سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’پاکستان ڈربی‘ میں سردار نامی گھوڑے نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2025 سردار نامی گھوڑے نے جیت لی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’پاکستان ڈربی‘ کے مہمان خصوصی تھے جو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ریس کلب پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں کیا بل گیٹس کے داماد نے مصر کے خرچے پر پیرس اولمپکس میں حصہ لیا؟
گھڑ دوڑ کے دوران لاہور ریس کلب میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے، اور گھوڑے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔
2400 میٹر طویل پاکستان ڈربی میں 15 شہہ سواروں نے حصہ لیا۔ ریس کے دوران 4 گھڑ سوار گر پڑے جن میں سے ایک شدید زخمی ہوگیا جس کا نام اذان ہے۔
شہہ سواروں کے زخمی ہونے کے باوجود گھڑ دوڑ جاری رہی اور بالآخر سردار نامی گھوڑے نے دوڑ جیت کر میدان مار لیا۔
فاتح سردار نامی گھوڑے کو ٹرافی کے ساتھ 64 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا حقدار قرار دیا گیا۔
پاکستان ڈربی ڈے کی دیگر ریسز میں وار کمانڈ، زوزا، مونی پرنس، ویسٹرن لیڈی، پرنسسز نور اور اسٹیٹس مین نے کامیابی حاصل کی جبکہ پریذیڈنٹ بریڈرز پاکستان کپ پرفیکٹ آگین نے جیتا۔
یہ بھی پڑھیں فوجی گھوڑے بدک گئے، 4 شہری زخمی
بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے والے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب گھڑ سواروں کو انعامات سے نوازا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری انعامات تقسیم پاکستان ڈربی شہہ سوار صدر مملکت گھڑ دوڑ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انعامات تقسیم پاکستان ڈربی صدر مملکت وی نیوز سردار نامی گھوڑے پاکستان ڈربی
پڑھیں:
پاکستان، وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جامع اور پائیدار ترقی کیلئے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک مستحکم دنیا مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سیکورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ کو جاری رکھیں گے، وزیراعظم
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعاون کے مواقع پیدا کرے، لوگوں کی فلاح اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے کام کرے، لوگوں کو ایک مشترکہ وژن کے گرد متحد کرے اور قیادت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی ترغیب دے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دیرپا تبدیلی لانے کے لیے تقسیم ، تنازعات اور خوف کی بجائے مکالمے، تعاون اور امید کو فروغ دینا ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری نے ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے عالمی شراکت داروں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری کو ورکشاپ کے اغراض و مقاصد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 64 غیر ملکی اور 32 پاکستانی شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں کاروباری رہنماؤں، سفارت کاروں، سرکاری حکام، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دنیا بھر سے پارلیمنٹرینز، پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور سینئر ایگزیکٹوز کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے، ورکشاپ مختلف عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے، دنیا کے ساتھ مکالمے کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری سینٹرل ایشیا صدر مملکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد وسط ایشیا